تازہ ترین
ہائی کورٹ نے بہار کی خواتین کودی بڑی راحت، ذات سرٹیفکیٹ میں شوہر کا نام درج ہونے کے باوجودبھی ملے گا ریزرویشن کا فائدہگیاجی:بھروسہ مندڈرائیور ہی نکلا5 لاکھ کی لوٹ کا ماسٹر مائنڈ،3 گرفتار، چوتھا فرارگیاجی کے خطیب احمد بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخبحاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادسیتامڑھی:2758 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، 440 مکمل، 543 کروڑ روپے کی تخمینہ سے زیر تعمیر ماں سیتا میڈیکل کالج، کاياکلپ مہم کے تحت اسکولوں، اسپتالوں اور آنگن باڑی مراکز کی حالت بہتر بنانے کا کام جاریزمین پرناجائزقبضہ کرنے والوں کوبھیجو جیل، جنتادربار میں اراضی پر قبضے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکماتر پردیش میں ہولناک سڑک حادثہ، تلک کی تقریب سے لوٹ رہی کارکی ٹریلر سے ٹکر،6 افراد ہلاک،2 بچے شدید زخمیمالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائی
اتر پردیش

زمین پرناجائزقبضہ کرنے والوں کوبھیجو جیل، جنتادربار میں اراضی پر قبضے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکم

(پی این این)
گورکھپور: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز گورکھپور میں جنتادربار کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کے بروقت ازالے کی ہدایت دی۔ گورکھ ناتھ مندر احاطے میں منعقدہ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے تقریباً 200 افراد کے مسائل سنے۔ انہوں نے کرسیوں پر بیٹھے فریادیوں کے پاس پہنچ کر ان کی شکایات سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر متاثرہ شخص کی شکایت پر حساسیت کے ساتھ توجہ دی جائے اور اس کا مقررہ مدت کے اندر شفاف طریقے سے ازالہ یقینی بنایا جائے۔ زمین پر ناجائز قبضے کی شکایات پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ اراضی مافیا کو جیل بھیجا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ زمین کو ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے علاوہ زبردستی قبضہ کرنے والوں کو قانونی سبق بھی سکھایا جائے۔ اس معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی پر مافیا اور زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کو سرپرستی فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی روش غریبوں اور تاجروں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی رہی ہے۔ پارٹی کے لوگوں کی فطرت اب بھی نہیں بدلی ہے اور جب بھی انہیں موقع ملتا ہے، وہ زمینوں پر قبضہ کرنے نکل پڑتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اتوار کے روز بچھیا پل کے قریب 495 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گوڑ دھوئیا نالہ فیز-1 منصوبے کے افتتاح اور 880 کروڑ روپے کے فیز-2 اور سیوریج منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
سماج وادی پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دس سال قبل گورکھپور میں ہر طرف ٹریفک جام، گندگی، پانی جمع ہونے اور مافیا کا خوف طاری تھا۔ جیل بائی پاس روڈ پر ایک معزز خاندان نے مافیا کے خوف سے راتوں رات اپنی دونوں حویلیاں خود ہی منہدم کردی تھیں، تاکہ کم از کم زمین ان کے قبضے میں محفوظ رہ سکے۔ اسی طرح آریہ نگر میں بھی ایک مافیا نے ایک معزز خاندان کی حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خود موقع پر پہنچے تھے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج کسی غریب، تاجر یا معزز شہری کی جائیداد پر قبضہ کرنے سے پہلے مجرموں کو دس بار سوچنا پڑے گا۔ 2017 سے قبل بیٹیاں غیر محفوظ تھیں اور تاجر خوف کے ماحول میں کاروبار کرنے پر مجبور تھے۔ امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث سرمایہ کاری بھی نہیں آتی تھی۔ حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ بیٹیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے یا نوجوانوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے والوں کو جیل یا جہنم میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

متعلقہ خبریں