Connect with us

Bihar

محرم کے موقع پر گیاجی میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ، کئی راستوں پر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی،حساس مقامات پر پولیس کی نظر

Published

on

(پی این این)
گیاجی: محرم کے موقع پر تعزیہ جلوس اور کربلا کے علاقوں میں متوقع بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے گیا شہر میں خصوصی ٹریفک انتظامات نافذ کر دیے ہیں۔ یہ انتظامات 26 اور 27 جون کو شام 4 بجے سے پروگرام کے اختتام تک مؤثر رہیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ایمرجنسی خدمات کے علاوہ گیا شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی کنڈی نواڈا سے رام شلا موڑ ہوتے ہوئے کرانی گھاٹ پٹرول پمپ تک اور کرانی گھاٹ سے رام شلا موڑ کی سمت تمام آٹو، ٹوٹو، ٹیمپو اور چار پہیہ گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ چاکند کی جانب سے گیا شہر میں داخل ہونے والی چھوٹی اور چار پہیہ گاڑیوں کو بھی کنڈی نواڈا سے رام شلا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے انتظامیہ نے متبادل راستوں کا تعین کیا ہے۔ چاکند کی طرف سے آنے والی گاڑیاں این ایچ-22 بائی پاس، ابگیلا اوور برج، گیا-پریت شلا روڈ، ریلوے گمٹی نمبر 64، چھوٹکی نواڈا اور باغیشوری گمٹی کے راستے ریلوے اسٹیشن اور اپنے مقررہ مقامات تک پہنچ سکیں گی۔اسی طرح پٹنہ کی جانب سے بودھ گیا، ڈوبھی اور شیرگھاٹی جانے والی چار پہیہ گاڑیوں کو چاکند سے این ایچ-22 راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید برآں کنڈی نواڈا سے بنیاد گنج اور مانپور پل کی جانب جانے والی گاڑیاں ککرا موڑ، مہتا پٹرول پمپ، بھسُنڈا موڑ اور گھگھڑی ٹانڈ بائی پاس کے راستے اپنی منزل تک پہنچیں گی۔ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ ٹریفک ضوابط پر عمل کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محرم کے پرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے یہ خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Bihar

سپول میں دھان کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد

Published

on

سپول:صدر تھانہ علاقے کے چین سنگھ پٹی وارڈ نمبر 2 میں جمعہ کی صبح دھان کے کھیت (چور) سے 25 سالہ نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔متوفی کی شناخت ڈوما سدا ولد نتھنی سدا کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ ڈوما سدا ماہی گیری کے لئے جمعرات کی رات گھر سے نکلا تھا۔ رات تک جب وہ واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جمعہ کی صبح گاؤں کی خواتین دھان لگانے کے لیے دھان کے کھیت میں گئیں۔ اسی دوران انہوں نے چور میں ایک نوجوان کو بے ہوش دیکھا۔ قریب جا کرپہچان کرنے پر ڈوما سدا نکلا۔ اس کے بعد اہل خانہ اور صدر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
خاندان کے مطابق ڈوما سدا خاندان کا واحد کمانے والا فرد تھا۔ اس کا خاندان بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی پر مشتمل ہے۔ ان کی ناگہانی موت سے لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ پھیل گئی۔صدر تھانہ انچارج رام سیوک راوت نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تفتیش کے دوران اگر کوئی مشکوک صورتحال یا مجرمانہ حقائق سامنے آئے تو قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

Bihar

رام مندر چندہ پر کانگریس کا احتجاجی مارچ، کلکٹریٹ پر مظاہرہ

Published

on

چھپرہ :ریاستی کانگریس کی کال پر سارن ضلع کانگریس کمیٹی نے رام مندر میں چندہ کی مبینہ چوری،مذہبی اداروں میں شفافیت اور بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مارچ نکالا اور کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔مارچ کانگریس بھون سے شروع ہو کر سادھنا پوری،میونسپلٹی چوک،تھانہ چوک سے ہوتا ہوا کلکٹریٹ پہنچا۔ضلع صدر ڈاکٹر شنکر چودھری اور سونپور ضلع صدر سدھیر کمار رائے نے مشترکہ طور پر مارچ کی قیادت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ رام مندر کروڑوں لوگوں کے عقیدے کا مرکز ہے اور مندروں میں عطیات کی مبینہ چوری کے معاملات کی غیر جانبدارانہ،شفاف اور بروقت تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عقیدت مندوں کی رقم کا مکمل حساب کتاب عام کیا جائے اور قصور واروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔سدھیر کمار رائے نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کے چھاتروں کی گونج پروگرام کو روکنے کی کوششیں جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مفاد عامہ کے مسائل کے لیے لڑتی رہے گی۔مظاہرے میں سینئر لیڈر کنہیا گری،ہریش یادو،للن پرساد سنگھ،ملک پرساد یادو،جتیندر سنگھ،فیروز اقبال،راہل کمار یادو،سنیل سنگھ،تارکیشور رام،کمار وشال سنگھ،کملیش کمار پاٹھک،ارون کمار سنگھ،راجو کمار یادو،شیلیندر کمار رائے،پروفیسر سمن پاٹھک،راجو کمار سنگھ،ہیپی یادو،وکاس کمار،دھرمیندر کمار دھرم،فیصل انور،راج بہاری ساہ،راجیش کمار شرما،جئے پرکاش مشرا،گرجا یادو،یاسین آزاد،محمد احساس،منوج کمار تیواری،شہود انصاری،نیاز حسین وغیرہ موجود تھے۔
Continue Reading

Bihar

ضلع سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

Published

on

بہار شریف: ادیتا سنگھ، ضلع افسر، نالندہ کی ہدایت پر راجیو رنجن کمار سنہا، اضافی کلکٹر، نالندہ کے ذریعے ضلع سہکاری وکاس کمیٹی اور بہار راج فصل سہایتا یوجنا کی ضلع سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔
میٹنگ میں ضلع سہکاری وکاس کمیٹی سے متعلق تمام ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محکمہ جاتی ہدایات اور مقررہ اہداف کے مطابق تمام افسران کو کاموں میں پیش رفت لانے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی بہار راج فصل سہایتا یوجنا پر بھی تفصیلی بحث کرتے ہوئے ضروری ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ میں سینئر ڈپٹی کلکٹر بینکنگ برانچ، ضلع سہکاری افسر، ضلع زراعت افسر، ضلع پلاننگ افسر، ضلع لائیو اسٹاک افسر، ضلع فشریز افسر، ضلع گوویا وکاس افسر، ضلع ڈیولپمنٹ منیجر نابارڈ، ضلع لیڈ بینک منیجر، منیجنگ ڈائریکٹر ضلع سہکاری بینک نالندہ، جنرل منیجر ضلع انڈسٹری سینٹر اور دیگر متعلقہ ممبر افسران موجود تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network