تازہ ترین
جمہوری نظام میں پُرامن احتجاج عوام کااختیار،چراغ پاسوان نے اپنے ہی اتحاد کے وزیر جیتن رام مانجھی کے بیان پرکیا جوابی حملہگیا جی:کلال اور عراقی کو ایک ہی ذات قرار دینے کا مطالبہبروقت مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کرنے پرہوں گے مجبور:سنگھرش سمیتی،ایس ڈی ایم ارریہ کی یقین دہانی پر شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر 6 روزہ احتجاجی مظاہرہ ملتوینئی نسل کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اساتذہ کی اولین ذمہ داری: قاری ذاکر حسین قاسمی،جمعیت علماء شہر و ضلع مظفر نگر کے تحت تنظیم ائمہ و علمائے مساجدکے زیرِ انتظام اجلاس کا انعقاد11 نومبر کو ’’ تعلیمی کانفرنس‘‘ و تقریب تقسیم انعامات,این سی آر میں نمو بھارت ٹرین پروجیکٹ کو منظوری ملنے کا امکاناحتجاج کے درمیان پولیس کی سخت کارروائی،20پر ایف آئی درجنریندر مودی نے ہٹلر کو بھی چھوڑ دیاہے پیچھے:کجریوال
دلی این سی آر

شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی میزبانی میں شاندار کُل ہند مشاعرے کا انعقاد

(پی این این)
نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ۱۰۵ ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی اور شعبۂ اردو کی میزبانی میں حضرتِ کلیم عاجز کو یاد کرتے ہوئے جامعہ کے وسیع و کشادہ انصاری لان میں ایک شاندار کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگار جشن کے اہتمام میں رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر نیلوفر افضل اور کنوینر مشاعرہ صدر شعبۂ اردو پروفیسر کوثر مظہری کی سربراہی اور نگرانی کا اہم کردار رہا۔ مشاعرہ گاہ کی تزئین و آرائش اور ہزاروں سامعین کی پرجوش موجودگی نے اس مشاعرے کو ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بنا دیا۔
اس موقع پر پروفیسر کوثر مظہری نے پروفیسر مظہر آصف، پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اور پروفیسر نیلوفر افضل کا استقبال کیا۔ اس کے بعد شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے تمام شعرائے کرام کا فرداً فرداً میمنٹو اور تقریبی شال سے خیرمقدم کیا۔ مشاعرے کی صدارت عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر پروفیسر شہپر رسول اور دلکش لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے نظامت کے فرائض نہایت خوب صورتی اور وقار کے ساتھ انجام دیے۔ مشاعرے میں ملک بھر کے مقبولِ عام شعرا شامل ہوئے، جنھیں ہزاروں سامعین نے پرجوش اور محبت آمیز داد و تحسین سے نوازا۔
ان شعراء میں ماجد دیوبندی، عقیل نعمانی، شکیل اعظمی، خورشید حیدر، احمد محفوظ، ظفر حبیبی، رینو حسین، عزم شاکری، مشتاق صدف، رحمان مصور، معید رشیدی، عادل حیات اور خالد مبشر نے اپنے اپنے منفرد رنگ و آہنگ میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ صدرِ مشاعرہ نے اس مشاعرے کو حضرتِ کلیم عاجز سے منسوب کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کہ ۱۰۵ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ماضی قریب کی عوامی سائیکی کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے شاعر کلیم عاجز کو یاد کیا جانا نہایت لائق تحسین اور خوش آئند ہے۔ انھوں نے وائس چانسلر اور جامعہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرصۂ دراز کے بعد جامعہ تعلیمی میلے کی اس قدر شاندار بازیافت ہوئی ہے۔
مشاعرے کے اختتام پر کنوینر مشاعرہ پروفیسر کوثر مظہری نے ہدیۂ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر بھرپور اور کامیاب مشاعرے کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف، رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اور ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر نیلوفر افضل کے غیرمعمولی تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ملک بھر سے مشہور شعرائے کرام نے نہایت خوشدلی کے ساتھ اس میں شرکت کی اور ہزاروں سامعین نے اپنے نفیس و نستعلیق ذوق و شوق کا مظاہرہ کیا۔ مشاعرے کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر خان رضوان، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، فیضان احمد کیفی، سفیر صدیقی اور محمد طلحہ نے بحسن و خوبی انتظامی امور انجام دیے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔