تازہ ترین
ضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیلڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی دہلی آمد پر پُروقار شعری نشستریس کورس کی قدیم مسجد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات کو کرایا جائےبحال،’ملا فری اِنڈیا‘ کہہ کر تشدد پھیلانے والے پر سخت کارروائی کا مفتی مکرم کا مطالبہ
دلی این سی آر

جھگی والوں کے حق کی لڑائی سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑیں گے: سنجے سنگھ

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، دہلی پردیش کے صدر سوربھ بھاردواج اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اتوار کو مدراسی کیمپ کے جھگی باشندوں سے ملاقات کی، ان کے دکھ درد کو سنا اور ان کے حقوق کی لڑائی سڑک سے لے کر ایوان تک لڑنے کا وعدہ کیا۔ جھگیوں کو بچانے کے لیے سنجے سنگھ نے وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے ۔سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی جی نے وعدہ کیا تھا جہاں جھگی، وہاں مکان۔ جھگی والوں کو کارڈ دیے گئے، لیکن اب بی جے پی حکومت انہی جھگیوں کو مسمار کر رہی ہے۔ آپ پارٹی ان غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جھگی والوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔مودی جی جب بہار میں ریلی کریں گے، اُسی دن آپ پٹنہ میں بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ دہلی سے بی جے پی بہار اور یوپی کے لوگوں کو نکال رہی ہے، بہار کی عوام بی جے پی کو بہار سے نکالے گی۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم وزیرپور گئے تھے، وہاں دیکھا کہ یوپی، بہار اور پوروانچل کے لوگوں کے گھر بی جے پی کے بلڈوزر نے تباہ کر دیے ہیں۔ یہی حال مدراسی کیمپ کا ہے۔ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو مدراس سے لے کر بہار تک سے آکر دہلی میں مزدوری کرتے ہیں، ریڑھی لگاتے ہیں۔ بی جے پی ان غریبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔مدراسی کیمپ میں پچھلے 50سالوں سے لوگ رہ رہے ہیں، لیکن بی جے پی نے پوری بستی کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ مودی جی نے جہاں جھگی، وہاں مکان کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج انہی گھروں کو توڑا جا رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مدراسی کیمپ کے تمام باشندوں کو وہیں مکان دیا جائے اور جن کے گھر توڑے گئے ہیں انہیں معاوضہ دیا جائے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ 21جولائی سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ آپ کے رکن پارلیمنٹ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جھگی والوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ سوربھ بھاردواج، سنجیو جھا، اکھلیش پتی ترپاٹھی، پروین، ساریکا چودھری اور پوری عام آدمی پارٹی اس لڑائی میں جھگی والوں کے ساتھ ہے۔اروند کجریوال نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی، تو جھگیاں توڑ دی جائیں گی، اور آج وہی ہو رہا ہے۔ بلڈوزر اور کرپشن کے ذریعے زمینیں سرمایہ داروں کو دی جا رہی ہیں۔سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کے مندر، گھر اور روزگار سب تباہ کر دیے۔ یہ سب کچھ کروڑوں کی رشوت، کرپشن اور سودے بازی کے تحت بڑی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کو زمین دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم پٹنہ میں بھی دھرنا دیں گے اور یہی نعرہ دیں گے کہ جنہوں نے دہلی سے بہاریوں کو نکالا ہے، بہار سے بہاری بی جے پی کو نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔