تازہ ترین
مدارسِ اسلامیہ کو تحفظ نہیں مزید ترقی کی ضرورت، جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا سالانہ اجلاس و سالانہ دعا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بارش کے باوجود ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکتنتیش کمار کی دور حکومت کی کامیابیاں جے ڈی یو کا سب سے بڑا اثاثہ، جنتادل یو کے لیڈرمنا مشتاق نے بہار کے گورنر سے کی ملاقات،علاقائی مسائل سے کیا آگاہ،سیدعطا حسنین نے مسائل پر ہمدردی سے غور کرنے اور ان کے حل کے لئے پہل کرنے کی کرائی یقین دہانیارریہ: 42 یتیم بچوں میں تقسیم کئے گئے اسکالرشپ کے چیک، کیرئیر کاؤنسلنگ اور مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا بھی کیا گیا انعقادملائم سنگھ نے ہمیشہ لڑی پسماندہ طبقات کی لڑائی، یوم پیدائش کے موقع پر نیتاجی کو سماجوادی پارٹی کارکنان نے پیش کیا خراج عقیدتنامعلوم لنک پرنہ کریں کلک ، ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر نہ کریںشیئر ،ئبر کرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے میپلس اکیڈمی میں سیمینار کا انعقادجل بورڈ کی قیمتی زمین فروخت کرنا چاہتی ہے دہلی حکومت:بھاردواجہندوستان میں غربت اور مساوات کی پیمائش: ورلڈ بینک کی رپورٹ پرآئی او ایس میںمباحثہدہلی کی ہوامزیدہو رہی ہے زہریلی
دیش

ایران کااسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ

(ایجنسیاں)
تہران :ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے میں 100 سے زائد ڈرونز داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے لڑاکا طیارے راستے میں ڈرون کو مار گرا رہے ہیں۔ اب تک ایک بھی ڈرون اسرائیلی سرحد تک نہیں پہنچا ہے۔ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
آج صبح اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں سے ایران پر حملہ کیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے تہران کے ارد گرد کم از کم 6 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان 6 میں سے 4 مقامات پر جوہری اڈے بھی موجود ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے کمانڈر حسین سلامی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق اس حملے میں دو ممتاز ایرانی جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فردون عباسی بھی مارے گئے ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ایران کے آرمی چیف محمد باقری، دیگر اعلیٰ فوجی افسران اور کچھ سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔
ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہماری فوج اسرائیل کو سزا کے بغیر نہیں جانے دے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔