Bihar
جے ڈی یو کے نئے ضلع دفتر کا افتتاح، کارکنوں میں جوش و خروش
(پی این این)
چھپرہ :سارن ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے نئے دفتر کا افتتاح شہر کے کچہری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک افتتاح کیا گیا۔بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین و مدرسہ بورڈ کے چئیرمین سلیم پرویز اور پارٹی کے ضلع صدر بیدیا ناتھ پرساد سنگھ وکل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر لیڈران نے کہا کہ نیا ضلعی دفتر تنظیمی سرگرمیوں کے لیے مرکز کا کام کرے گا اور پارٹی کارکنوں اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔افتتاحی تقریب میں جے ڈی یو کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان میں سابق ضلع صدر مراری سنگھ،جئے پرکاش یادو،آنند کشور سنگھ،نائب صدر اوم پرکاش شرما،پشوپتی پٹیل،ضلعی ترجمان برجیش کمار،پربھاش شنکر،اشوک سنگھ،ونود سنگھ،منوج سنگھ،سنیل سنگھ،سریش سنگھ،محمد صدام،جہانگیر عالم منا،دیانند سنگھ ،اجے سنگھ،گاما سنگھ،عمران چنوں،پرویز،نثار حیدر،چھوٹے لال رائے وغیرہ شامل تھے۔
Bihar
’پرتبھا سمان‘ تقریب میں ہونہار طلبہ کی ایم ایل اے اُمیش کشواہا نے کی حوصلہ افزائی
(پی این این)
حاجی پور:اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا، ویشالی کے زیرِ اہتمام حاجی پور کے راجپوت نگر کالونی واقع بڑی یوسف پور کے جگوتی کشورا پیلس میں ایک شاندار پرتبھا سمان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہنار کے رکنِ اسمبلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر اُمیش کشواہا بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران رکنِ اسمبلی نے سماج کے ہونہار اور ذہین طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیت، محنت اور کامیابیاں معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے تمام اعزاز یافتہ طلبہ و طالبات کو روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل محنت اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اس پروگرام میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اور اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا کے قومی صدر ڈاکٹر پریم کمار اور جے ڈی یو کے قومی نائب صدر و سابق رکنِ پارلیمنٹ چندیشور پرساد چندرونشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف عوامی نمائندوں، سماج کے دانشوروں اور معزز شخصیات نے تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ذہین طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، والدین اور سماج کے افراد شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی عزت افزائی کرنا اور انہیں مزید ترقی و کامیابی کے لیے ترغیب دینا تھا۔
Bihar
سپاہی بھرتی امتحان کے پیش نظر چلیں گی5 خصوصی ٹرینیں
(پی این این)
سمستی پور: بہار میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سمستی پور ڈویژن کی جانب سے سینٹرل سلیکشن بورڈ آف کانسٹیبل کے تحت سپاہی بھرتی امتحان کے امیدواروں کی سہولت کے لیے آج بیتیا، مدھوبنی، مظفر پور اور پورنیہ کورٹ سے پاٹلی پتر کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ڈویژنل ریلوے مینیجر جیوتی پرکاش مشرا نے یہاں بتایا کہ سپاہی بھرتی امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی سہولت اور مسافروں کے اضافی بھیڑ کے پیش نظر ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں سے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے بیتیا اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔
وہیں، بیتیا سے ہی آج شام 6 بجے ایک اور ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مدھوبنی اسٹیشن سے بھی آج دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی۔ یہ ٹرین دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور اور حاجی پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ اسی طرح مظفر پور سے شام 6 بجے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرین چلے گی۔ ڈویژن کے پورنیہ کورٹ اسٹیشن سے شام 6 بجے ٹرین روانہ ہو کر دورام مدھیپورہ، سہرسا اور کھگڑیا ہوتے ہوئے پاٹلی پتر اسٹیشن جائے گی۔
Bihar
مساجد کو دینی تحریکات اور اصلاحِ معاشرہ کا مرکز بنائیںائمہ کرام ، امارتِ شرعیہ کی جانب سے ہزاری باغ کے جبرا اور نوادہ میں عظیم الشان اجلاس عام منعقد
(پی این این)
ہزاری باغ:حضرت امیرِ شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی اور ناظم امارتِ شرعیہ حضرت مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی کی ہدایت پر امارتِ شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کی طرف سے ضلع ہزاری باغ کی معروف آبادی نوادہ اورجبرا میں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد ہوئے، اس موقع پر عوام میں دینی بیداری، اصلاحِ معاشرہ اور ملی شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم خطابات کیے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امارتِ شرعیہ کے معاون ناظم اور وفد کے قائد مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے کہا کہ موجودہ حالات امتِ مسلمہ سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی نسل کی دینی، تعلیمی اور فکری تربیت پر خصوصی توجہ دے، خواتین میں دینی و تعلیمی بیداری پیدا کرے اور استقامت و عزیمت کے ساتھ اپنے فرائض کو خاموشی سے انجام دے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ زندہ قومیں مشکلات اور آزمائشوں کے دور میں نئی راہیں تلاش کرتی ہیں اور اپنے آپ کو فکری و عملی طور پر مزید پختہ بنا لیتی ہیں۔ ہمارے اسلاف نے بھی ہر دور میں ایمان، صبر اور استقامت کی روشن مثالیں قائم کی ہیں،جن سے ہمیں درس عبرت حاصل کرنا چاہیے۔ مولانا مدنی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے بھی آراستہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملت کی مؤثر قیادت کر سکیں۔ مسلم آبادیوں کو حالات کے پیش نظر منظم بنانے اوردینی طور پر مکمل طور پر تیار کرنے کی غرض سے نوادہ کے عظیم الشان اجلاس میں انہوں نے ائمہ کرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو صرف عبادت تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں دینی تعلیم، اصلاحِ معاشرہ اور دعوتی سرگرمیوں کا فعال مرکز بنایا جائے۔
امارتِ شرعیہ مرکزی دارالقضاء کے معاون قاضیِ شریعت اور دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے استاد فقہ و تفسیر مفتی عبداللہ انس قاسمی نے اپنے خطاب میں خاندانی نظام اور اصلاحِ معاشرہ کے موضوع پر روشنی ڈالی انہوں نے بہنوں اور بیٹیوں کو وراثت میں ان کا شرعی حق دینے، خاندانی اتحاد کو فروغ دینے اور جہیز، تلک اور بارات جیسی غیر شرعی رسموں سے اجتناب کی تلقین کی اور حضرات صحابہ کے اسوہ کو اپنانے پر زور دیا۔
امارتِ شرعیہ کے مبلغ مفتی مجاہد اللہ قاسمی نے امارتِ شرعیہ کی تاریخ، خدمات اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ امارتِ شرعیہ نے ہر دور میں ملت کی دینی، سماجی اور شرعی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے اور آج بھی ملت کو صحیح سمت فراہم کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔
اسی طرح مفتی عبداللہ جاوید ثاقبی نے نوجوان نسل کی دینی تربیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نسل کو ایمان کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے گھر کے ماحول کو دینی بنائیں اور ہماری مائیں اپنے بچوں کے معصوم دلوں پر اسلامی کلمات نقش کریں۔پروگرام کا آغاز امام مسجد کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض ان پروگراموں میں امارتِ شرعیہ کے قدیم مبلغ حافظ شہاب الدین صاحب نے انجام دیے۔
دریں اثنا، ضلع ہزاری باغ کی معروف آبادی نوادہ میں وہاں کے مقامی علماء کرام نے امارت شرعیہ کے دینی کاموں کو ضلع ہزاری باغ میں انجام دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مفید مشوروں سے نوازا، علماء نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت ہے کہ اس طرح کے دورہ وفد کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے۔ان اجتماعات میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس اصلاحی و دعوتی دورہ وفد سے ان میں خوشی کی لہر پائی گئی جس کے مثبت اثرات پورے حلقے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ناظم امارتِ شرعیہ حضرت مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی اور شعبۂ تنظیم کے انچارج و نائب ناظم جناب مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی دورے کے دوران مسلسل وفد سے رابطے میں ہیں۔نوادہ کا اجلاس عام حضرت مولانا عبدالجلیل قاسمی صاحب نقیب امارت شرعیہ کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
