uttar pradesh
نگر پالیکارام پورمیںبدعنوانی عروج پر
(صدام حسین فیضی؍پی این این)
رام پور:نگر پالیکا پریشد کی بدعنوانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ہر دن کوئ نیا مسئلہ درپیش ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے باہری لوگوں کا جماوڑہ بھی یہاں ہر وقت لگاہواہے۔کوئ خود کو پالیکاکا ملازم بتارہاہے تو کوئ قانونی صلاح کار بتانے میں ہچک نہیں رہاہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہنی چاہیے کہ ایک نئے نویلے نوجوان خود کو نگر پالیکا کا وکیل بتاکر خوب من مانی کر رہے ہیں با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹینڈرز کی فائلیں موصوف اپنے گھر لے جاتے ہیں اور پھر ٹھیکیداروں سے سودے بازی کی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ چیرپرسن کے دفتر سے نجی طور پر ان کو نگر پالیکا کے وکیل کا تقرری نامہ جاری کیا گیا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے۔اس کا ثبوت ایک آرٹی آی کے جواب سے حاصل کر لیا گیا ہے۔
اس طرح چیرپرسن نے تمام ضابطوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ایسے میں نگر پالیکا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔عوام کے پیسوں کو برباد کیا جارہاہے۔امید ہے کہ لایق اور ایمان دارضلع مجسٹریٹ نگر پالیکا میں ہو رہی بدعنوانیوں کی طرف توجہ فرمائیں گےاور نگر پالیکا کو بدنام ہونے سے بچائیں گے۔
uttar pradesh
پرتاپ گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کا مہنگائی اور پیپر لیک کے خلاف مظاہرہ
(پی این این)
پرتاپ گڑھ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے کارکنوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور نیٹ پیپر لیک ہونے کے خلاف ہفتہ کو یہاں سڑک پر اتر کر زبردست مظاہرہ کیا۔
پارٹی کے ضلعی دفتر سے کلکٹریٹ تک ایس پی کارکنوں نے پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران امبیڈکر چوراہے پر ایس پی کارکنوں نے دھرنا دیا اور مہنگائی، بے روزگاری اور پیپر لیک معاملے کو لے کر نعرے بازی کی۔ بعد میں کلکٹریٹ پہنچ کر انہوں نے گورنر کے نام ایک میمورنڈم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سونپا۔ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ایس پی پٹیل، رانی گنج کے ایم ایل اے آر کے ورما اور پٹی کے ایم ایل اے رام سنگھ پٹیل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ایس پی لیڈر اور کارکن اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔
uttar pradesh
دیوبند:مفت طبی کیمپ سے 240 مریضوں نے کیا استفادہ
(پی این این)
دیوبند:دیوبند کے محلہ پٹھان پورہ،نئی کالونی میں جامعۃ القدسیت ایجوکیشن سمیتی کے زیراہتمام آج ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آئے تمام مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس دوران آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور چشمے اور آئی ڈراپس تقسیم کی گئی۔ کیمپ سے تقریباً 240 مریضوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پرجامعۃ القدسیات ایجوکیشن سمیتی کے سیکرٹری قاری عامر عثمانی نے کہاکہ غریب اور ضرورتمند مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنا عظیم کار خیر ہے ،ہماری تنظیم وقتاً فوقتاً اس طرح کے کار خیر میں حصہ لیتی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اس دوران مینجمنٹ ڈائریکٹر مقیم عباسی، ڈاکٹر نوید گوڑ، ڈاکٹر حسنہ قریشی، ڈاکٹر اسماء ملک، ڈاکٹر شمعون گوڑ، ڈاکٹر ثاقب، ماہ نور اور انشاء انصاری سمیت دیگر موجود رہے۔
uttar pradesh
عالمی یومِ ماحولیات پر اے ایم یو میں شجرکاری مہمات اور بیداری پروگراموں کا انعقاد
(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، مراکز، اسکولوں اور اداروں نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر شجرکاری مہمات، بیداری پروگراموں اور ماحولیاتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور ماحولیاتی پائیداری اور مثبت موسمیاتی اقدامات کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔سروجنی نائیڈو ہال کی جانب سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں شعبہ ریڈئیشن آنکولوجی، ایکو کلب، شعبہ آراضی و باغات اور سماجی تنظیم وِنگز آف ڈیزائر کے اشتراک سے شجرکاری مہم منعقد کی گئی۔ اس دوران کینسر او پی ڈی کے اطراف 50 پودے لگائے گئے۔
ہال کی پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس کی نگرانی اور ڈاکٹر رقیہ افروز کی نظامت میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔ پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جے این میڈیکل کالج پروفیسر انجم پرویز مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ شعبہ آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد، شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کے پروفیسر عفیف اللہ خان اور شعبہ ریڈئیشن آنکولوجی کے چیئرمین محمد اکرم بھی بطور خاص موجود تھے۔ کینسر سے صحت یاب ہونے والے افراد نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا، جس سے اس مہم کو تقویت ملی۔نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) نے ویمنس کالج کے اشتراک سے ایک لیکچر اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فائزہ عباسی نے کچرے کے بندوبست اور ماحولیاتی اخلاقیات کے مسائل پر روشنی ڈالی، جبکہ ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی نے فطرت کے تئیں انفرادی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر رومانہ صدیقی، ڈاکٹر منصور عالم صدیقی، ڈاکٹر فوزیہ فریدی اور ڈاکٹر ندا فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ نے دی انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز (انڈیا) اور این ایس ایس کے تعاون سے شجرکاری مہم اور موسمیاتی اقدامات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر امجد مسعود نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر اتل کمار متل، پروین گپتا، ڈاکٹر وشوناتھ شرما، پروفیسر عتیق احمد اور ڈاکٹر انور علی خان موجود تھے۔ پروفیسر سہیل ایوب، ڈاکٹر عبدالجبار، انجینئر اے کے جھنجھن والا اور پروفیسر ندیم خلیل نے پروگرام کو مربوط کیا، جبکہ ڈاکٹر محسنہ احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اسی کڑی میں شعبہ معاشیات میں صدر شعبہ پروفیسر شہروز عالم رضوی کی قیادت میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، پروفیسر محمد طارق، پروفیسر امتیاز حسنین اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر لبنیٰ صدیقی موجود رہے۔ شعبہ کی جانب سے ماحولیاتی بیداری کے لیے پوسٹر سازی اور نعرہ نویسی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔
دوسری طرف شعبہ ارضیات نے پروفیسر راشد عمر کی قیادت میں، جب کہ کمیونٹی کالج نے پروفیسر مجیب احمد انصاری کی نگرانی میں، اور اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) نے ڈاکٹر صبا حسن کی رہنمائی میں شجرکاری مہمات کا انعقاد کیا۔ طلبہ اور عملے کے اراکین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، موسمیاتی ذمہ داری اور پائیدار طرزِ زندگی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔کالج آف پیرا میڈیکل سائنسز نے بھی پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی کی قیادت میں شجرکاری اور ماحولیاتی بیداری پروگرام منعقد کیا، جبکہ شعبہ زولوجی نے پروفیسر قدسیہ تحسین کی صدارت میں اسی نوعیت کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جن میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
