Connect with us

دیش

رام پور:نوڈل افسر نے ترقیاتی بلاک سید نگر کے کاموں کالیاجائزہ

Published

on

(پی این این)
رام پور:حکومت کی طرف سے نامزد نوڈل افسرڈائرکٹر پنچایتی راج امیت کمار سنگھ نے وکاس بھون کے آڈیٹوریم میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسرنند کشور کلال کی موجودگی میں ترقیاتی بلاک سید نگر میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ میں نوڈل افسر نے اشارے وار کاموں کا جائزہ لیا۔محکمہ صحت کے انڈیکیٹرز کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سی ایم فیلو یونیسیف کے ڈیٹا سے سروے کر کے اصل معلومات حاصل کریں۔
ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک سید نگر میں گورنمنٹ انٹر کالج میں منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے بہت کم اسامیاں بھرے جانے کی وجہ سے ترقیاتی بلاک کا انٹر میڈیٹ نتیجہ متاثر ہو رہا ہے۔ نوڈل افسر نے اس سلسلے میں حکومت کو مطلع کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ آئی سی ڈی ایس کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی باقاعدہ تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سی ایم فیلو کو ہدایت کی کہ وہ محکموں کو تجاویز پیش کریں تاکہ اسکیموں کو مزید موثر انداز میں نافذ کیا جاسکے۔
محکمہ پنچایتی راج کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈائرکٹر نے گاؤں دھمورہ میں بنائے گئے دیہی مال کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ ضلع میں اس طرح کے مزید مال قائم کیے جائیں۔میٹنگ میں ضلع پنچایت راج افسر نے بتایا کہ ضلع کے دیہاتوں میں گھر گھر کچرا اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے جس میں گاؤں کے لوگ خود کوڑا اٹھانے میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ گاؤں کی باقاعدگی سے صفائی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام سے گرام پنچایت کو بھی آمدنی ہو رہی ہے۔نوڈل آفیسر نے محکمہ پنچایتی راج کے ذریعہ کئے گئے کام کی ستائش کی۔اجلاس میں متعلقہ افسران موجود تھے۔

دیش

پانچ کلو وزن ہواکم،وانگچک کے بھوک ہڑتال کا ساتواں دن

Published

on

نئی دہلی:جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا جاری ہے۔ ان کے اندولن کے ساتھ معروف سماجی خدمات گار سونم وانگچک بھی شریک ہوچکے ہیں آج ان کے بھوک ہڑتال کا ساتواں دن ہے۔ جس میں ان کا پانچ کلو وزن کم ہوگیا ہے۔ اس دوران سی جے پی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو تیز کردیا ہے۔ واضح ہو کہ جنتر منتر پر طلبا نیٹ ، یوجی سمیت مقابلہ جاتی امتحانات میں بدعنوانی کولیکر مظاہرہ کررہے ہیں۔

Continue Reading

دیش

حکومت پر تنقید جمہوریت کا حصہ ، جرم نہیں : بمبئی ہائی کورٹ

Published

on

بمبئی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جمہوری نظام میں شہریوں کو حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور پُرامن احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ صرف حکومت مخالف نعرے لگانے یا احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کی بنیاد پر کسی شہری کو اس کے اپنے شہر سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اسی بنیاد پر مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جاری ایک سالہ ایکسٹرنمنٹ (شہر بدری) کا حکم منسوخ کر دیا۔
یہ فیصلہ جسٹس مادھو جمدار کی بنچ نے سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری اور سابق لوک سبھا امیدوار سعید احمد عبد الواحد چودھری کی درخواست پر سنایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ انتظامی اختیارات کا استعمال شہریوں کے آئینی اور بنیادی حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے نہیں کیا جا سکتا۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی کارروائی اور اس کے جواز پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔ جسٹس مادھو جمدار نے ریمارکس دیے کہ ہر شہری کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے، احتجاج کرنے اور اختلاف رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ محض ’’بی جے پی حکومت مردہ باد‘‘ یا ’’امت شاہ مردہ باد‘‘ جیسے نعرے کسی شخص کے خلاف شہر بدری جیسی سخت کارروائی کی بنیاد کیسے بن سکتے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کو دبانے کے بجائے اسے برداشت کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس جمدار نے گزشتہ برسوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام ایسے معاملات پر احتجاج کریں اور اس کے جواب میں ان پر مقدمات درج کیے جائیں تو یہ جمہوری اقدار کے مطابق نہیں ہوگا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے اور اس کی جواب دہی شہریوں کے سامنے ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے سامنے۔
اپنے تحریری فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت کے بعض فیصلوں کی مخالفت کرنا کسی شخص کو اس کے رہائشی علاقے سے بے دخل کرنے کی قانونی بنیاد نہیں بن سکتا۔ عدالت کے مطابق ایسی کارروائی اظہارِ رائے کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار کے خلاف جاری کیے گئے ایکسٹرنمنٹ آرڈر کی اصل وجہ مختلف احتجاجی پروگراموں کا انعقاد اور ان میں شرکت تھی۔ عدالت نے کہا کہ صرف اسی بنیاد پر کسی شہری کے خلاف اتنی سخت انتظامی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
سعید احمد عبد الواحد چودھری شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی)، بابری مسجد تنازع، گیان واپی مسجد معاملہ، وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت کئی عوامی مسائل پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سرگرم رہے ہیں۔

Continue Reading

دیش

رام مندر کے بعد بدری ناتھ میں چڑھاوا چوری معاملہ ، کرمچاریوں سے جواب طلب

Published

on

نئی دہلیایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوا چوری کا معاملہ چل ہی رہا ہے کہ اب معروف کیدار بدری ناتھ چڑھاوا چوری کا معاملہ بھی اجاگر ہوا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ نے فوری طور پر کرمچاریوں کو نوٹس دیا ہے اور تین دن میں جواب دینے کو کہا ہے۔ غورطلب ہے کہ شری بدری ناتھ-کیدار ناتھ مندر کمیٹی (بی کے ٹی سی) نے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کے ایک عہدیدارکے مطابق دہرادون واقع ’بھیرو سینا‘ نامی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ بدری ناتھ دھام میں تعینات ایک ملازم عطیات اور نذرانوں کی رقم میں گڑبڑی کر رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے، لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی عطیات کی رقم کی گنتی سے منسلک ملازمین سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network