تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
uttar pradesh

رامپورمیں تمباکوکنٹرول مہم تیز، اسکولوں کے آس پاس کاٹے گئے چالان

(پی این این)
رام پور:ضلع مجسٹریٹ اجے کمار دویدی کی ہدایت پر ضلع میں تمباکو کنٹرول مہم کو مسلسل تیز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمباکو کنٹرول سیل کے ضلع مشیر ڈاکٹر شہزاد حسن خان اور اے ایچ ٹی یو کے سینئر سب انسپکٹر منوج ترپاٹھی پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے اسکولوں کے قریب چلنے والی دکانوں کا معائنہ کیا۔مہم کے دوران مہارشی ودیا مندر، وائٹ ہال پلے اسکول، سینٹ پال پلے اسکول، گرین ووڈ سینئر سیکنڈری اسکول، سینٹ میری سینئر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ رضا انٹر کالج، گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج، رام لیلا پبلک اسکول، گورنمنٹ رضا کالج اور سرسوتی ودیا مندر سمیت کئی تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا گیا۔معائنہ کے دوران سرسوتی ودیا مندر کے اساتذہ اور عملے کو کوٹپا ایکٹ اور تمباکو کے استعمال سے صحت پر پڑنے والے سنگین اثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ ٹیم نے اسکولوں کے قریب واقع دکانوں کا معائنہ کیا اور تمباکو کی مصنوعات فروخت ہوتے پائے جانے پر فوری کارروائی کی۔مہم کے دوران سکولوں کے قریب تمباکو کی مصنوعات فروخت کرنے والی 8 دکانوں کو جرمانے لگائے گئے۔ دکانداروں کو بھی سختی سے متنبہ کیا گیا کہ اگر مستقبل میں اسکولوں کے قریب تمباکو کی مصنوعات فروخت ہوتی پائی گئیں تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ٹوبیکو کنٹرول سیل اور اے ایچ ٹی یو پولیس اسٹیشن کی ایک مشترکہ ٹیم موجود تھی۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔