uttar pradesh
طلبہ اپنی صلاحیت کو پہچانے اور وقت کامثبت استعمال کریں: پروفیسر اسلم جمشید پوری
(پی این این)
میرٹھ:طالب علموں کی یہ عمر امنگوں،جوش اور ولولوں کی ہوتی ہے اور اس عمر میں ایک الگ طرح کا ان میں اعتماد اور چستی پھرتی ہوتی ہے اور ذہانت کے اعتبار سے بھی یہ دور طلبا کی بلندیوں پر ہوتا ہے بس ضرورت اس بات کی ہو تی ہے کہ وہ کسی طرح اپنی قابلیت کو سمجھ لے۔ صحیح فیصلہ لے کر اور خوب محنت کر کے کوئی بھی طالب علم آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔یہ الفاظ تھے صدر شعبہئ اردو پرو فیسر اسلم جمشید پوری کے جو پریم چند سیمینار ہال میں منعقد طلبا کی الوداعی تقریب میں اپنے صدارتی خطبے کے دوران ادا کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمر میں زیادہ تر بچے خواہشات کا شکار ہو کر غلط راہوں کا انتخاب کر بیٹھتے ہیں اور اپنا مستقبل خراب کر لیتے ہیں وہیں کچھ طالب ایسے بھی ہوتے ہیں جو صرف اپنے ٹارگیٹ پر نشانہ رکھتے ہیں اور کامیابی کے جھنڈے کاڑتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ یہاں سے جانے کے بعد سماج میں کسی قسم کی تفریق نہ کریں، ہر کسی کو برابر سمجھیں اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہوں۔ آپ لوگ خوب محنت کریں گے اور اپنا نہ صرف یہ امتحان اچھے نمبروں سے پاس کریں گے بلکہ زندگی کے ہر امتحان میں آپ کامیاب ہو کر اپنے اساتذہ، خاندان، یونیورسٹی اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے بہترین اور شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہوں گے۔
اس سے قبل پرو گرام کا آ غاز بی۔ اے آنرزسال دوم کے طالب علم محمد عیسیٰ رانا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد ازاں ہد یہئ نعت محمد ساجدربّانی نے پیش کیا۔تقریب کی صدارت معروف ادیب و ناقد اور صدر شعبہئ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے اور مہمان خصوصی کے بطور معروف شاعر ڈاکٹر زکی طارق نے شر کت فرمائی اور خوبصورت نظا مت کے فرائض ایم اے سال اول کی طالبہ نمرہ نے ادا کیے۔شکریے کی رسم بی اے آنرز کے طالب علم محمد ندیم نے ادا کی۔ پروگرام میں محمد شعیب، فلک، مسکان،فبیہا،طیبہ تبسم،عظمیٰ ترنم،محمد نوشاد، کاشفہ، لمرا، نے مختلف پرو گرام پیش کیے۔ خصوصاً قوالی کی ٹیم، مہوش، نایاب،محمد عیسیٰ رانا، محمد زبیر کی پیش کش کو خوب سراہا گیا۔بچوں کی خواہش پر معروف شاعر ڈاکٹر زکی طارق نے اپنا بہترین کلام پیش کیا جس کو سامعین و ناظرین نے خوب سرا ہا۔
اس موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آج کی یہ الوداعی تقریب بہت عمدہ رہی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی یادیں ساجھا کیں اور بتایا کہ اپنے کلاس فیلو کو کبھی نہ بھولنا چاہئے خواہ آپ کتنے ہی اعلیٰ مقام پر پہنچ جائیں۔ ہمیشہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں اگر آپ کے ساتھیوں کو آپ کی مدد درکار ہے تو کبھی بھی اپنے ساتھیوں سے منہ نہ موڑیں کیونکہ وہ آپ کے بہت خوبصورت دنوں کے ساتھی رہیں ہیں اس تعلق سے علامہ اقبال کا یہ شعر عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی آپ کی بھر پور رہنمائی کرے گا۔اقبال کے اس پیغام کو اپنی عملی زندگی میں اتار لیں تو یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔آپ انسانیت کا خیال رکھیں۔یہ میری دعا بھی ہے اور خواہش بھی۔پروگرام کے آخر میں ایم اے سال دوم کے محمد شعیب،کو مسٹر فءئر ویل اورمہک کو مس فئیر ویل جب کہ بی اے[NEP] کے محمد زبیرکو مسٹر فیئر ویل اور منتہا کو مس فیئر ویل خطاب سے نوازا گیا۔اس موقع پر سیدہ مریم الٰہی، نزہت اختر، فر حت اختر، اطہر خان، سبحانہ،حیدر، فرحین، سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات موجود رہے۔
uttar pradesh
نوویں سے 12ویں جماعت تک کے آن لائن فارم میں غفلت پر یوپی بورڈ سخت
دیوبند:تعلیمی سال 2026-27 کے لئے درجہ 9اور درجہ 11کے طلبہ وطالبات کے آن لائن ایڈوانس رجسٹریشن اور بورڈ امتحانات 2027کے لئے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے ریگولر وپرائیویٹ امتحان فارم یوپی بورڈ کی ویب سائٹ پرآن لان بھرنے کے لئے اسکولوں وکالجوں کی جانب سے بہت زیادہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
موجودہ پروگریس رپورٹ کے مطابق ایڈوانس رجسٹریشن اوربورڈ امتحانات فارم کی آن لان انٹری نہایت سست رفتاری کے ساتھ کی جارہی ہے ۔اسکولوں وکالجوں کی اس غفلت ،لاپرواہی اورسست روی پر بورڈ سکریٹری بھگوتی سنگھ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع کے انسپکٹر آف اسکولز کے نام ایک نوٹس جاری کرکے یہ احکامات دیئے ہیں کہ انسپکٹرآف اسکول اپنے ضلع سبھی منظور شدہ ہائی اسکولوں وانٹرکالجوں سے رابطہ قائم کیا جائے اورانہیں سخت احکامات وہدایات دی جائیں کہ فوری طور پر ایڈوانس رجسٹریشن فارم اور ہائی اسکول وانٹر کے امتحان فارم 2027کو آن لائن کرائے جانے کے کام کو فوری طور پر انجام دیا جائے ۔تاکہ ایڈوانس رجسٹریشن برائے درجہ 9اور درجہ 11؍ نیز بورڈ امتحان فارم کو آن لائن کئے جانے کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے ۔
بورڈ سکریٹری نے بھیجی گئی تحریر میں واضح کردیا ہے کہ اب اس کام کے لئے مزید مہلت نہیں دی جائیگی اس لئے طے شدہ وقت تاریخ تک ہر حال میں مذکورہ کاموں کو مکمل کرنے کویقینی بنانا ہوگا ۔
uttar pradesh
کانوڑ یاترا کے دوران شراب اور ڈی جے پر مکمل پابندی کا مطالبہ
امروہہ: ۔ کانوڑ یاترا کے پیش نظر ضلع امروہہ میں مذہبی ہم آہنگی، امن و امان اور عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے مطالبہ کے ساتھ صدرِ جمہوریہ ہند کے نام ایک مکتوب ضلع مجسٹریٹ امروہہ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اس مکتوب میں کانوڑ یاترا کے مرکزی راستوں پر شراب اور بیئر کی تمام دکانوں کو مکمل طور پر بند رکھنے اور ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ مکتوب حاجی ناصر فاروق (ایڈوکیٹ)، مولانا، امروہہ کی جانب سے دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں شروع ہونے والی کانوڑ یاترا کے دوران امروہہ کے اہم شاہراہوں پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ ایسے میں شراب کی دکانوں کا کھلا رہنا اور بلند آواز میں ڈی جے کا استعمال عوامی نظم و نسق، مذہبی ماحول اور سماجی ہم آہنگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی جے کے استعمال سے خصوصاً طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلند آواز کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، جبکہ اسپتالوں اور مریضوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ، نئی دہلی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ افسران کو عدالت کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی جائے۔
مکتوب میں مزید نشاندہی کی گئی کہ کانوڑ یاترا کے راستوں میں متعدد مندروں، مساجد، گرجا گھروں اور دیگر مذہبی مقامات کے علاوہ رہائشی علاقے بھی واقع ہیں، جہاں غیر ضروری شور شرابہ اور بے ہنگم صوتی آلات کے استعمال سے عام لوگوں اور عبادت گاہوں کے تقدس پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔آخر میں صدرِ جمہوریہ سے گزارش کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو مناسب احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کانوڑ یاترا کے دوران شراب کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں، ڈی جے کے استعمال پر پابندی نافذ کی جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کو ضلع میں امن، سماجی ہم آہنگی اور عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
uttar pradesh
معروف فکشن نگار پریم چندکی یوم پیدا ئش کے موقع پریک روزہ قومی پریم چند سیمینار و ڈرامہ30 جولائی کو
میرٹھ:چودھری چر ن سنگھ یونیورسٹی ،میرٹھ کے اٹل سبھا گار میں معروف فکشن نگار منشی پریم چند کی یوم پیدا ئش اور معروف رنگ کرمی آنجہانی سریندر شرماکی یاد میں 30/ جولائی 2026ء کو چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے اٹل سبھا گار میں شعبہئ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی، وی کمٹ سوسائٹی اور میرٹھ آرٹسٹ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے یک روزہ قومی پرم چند سیمینار اور مزاحیہ ڈرا مہ”گورکھ دھندا“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ معلو مات معروف ادیب و ناقد اور میرٹھ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرو فیسر اسلم جمشید پوری نے پریم چند سیمینار ہال میں پریس کانفرنس کے دوران فراہم کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشی پریم چند کی یوم پیدا ئش کے مو قع پر یک روزہ قو می پریم چند سیمینار کا انعقاد30/ جولائی کو شام چار بجے کیا جائے گا جس میں اسکالرز منشی پریم چند کی اردو اور ہندی خدمات پر اپنے مقالات اور اظہار خیال فر مائیں گے بعد ازاں شام چھ بجے سے مزا حیہ ڈرا مہ”گورکھ دھندا“ اسٹیج کیا جائے گا۔ ڈارمہ کی ہدایت کاری سینئر رنگ کرمی انل شرما کے ذریعے کی جائے گی، ڈرا مے کو تحریر کیا ہے جے وردھن نے،لائٹ اور موسیقی جتیندر سی راج کے ذریعے کی جائے گی۔اس موقع پر سابق ممبر آ ف پارلیامنٹ راجندر اگر وال مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت فرمائیں گے۔
ڈرامے کے کنوینر ونود کمار بے چین نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی پوری تیاری کی جاچکی ہے اور اس انعقاد میں ڈرامہ تحریر کرنے والے جے وردھن اور فلم اور ٹی وی ڈائریکٹر نیرج شر ما خاص طور پر شرکت فرمائیں گے۔میرٹھ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر انل شر ما نے بتایا کہ اس مو قع پر سینئر رنگ کرمی آنجہانی سریندر شرما جی کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس مو قع کے لیے خاص طور سے ان کے اہل خانہ کو پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔
دیگر مہمانان میں سابق وزیر پربھو دیال بالمیکی، انجینئر ذاکر حسین خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت فرمائیں گے۔
پریس کانفرنس میں وی کمٹ سوسائٹی کے صدر اتل سکسینہ،میرٹھ آرٹسٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری راشد یوسف، ہیمنت گویل، جتیندر سی راج، شہزاد، فیضان یاسین، مائیکل ٹیساورڈ،شاہد غوری، جیش ٹیساورڈ، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر ارشاد سیانوی، فرحت اختر، محمد شمشاد وغیرہ موجود رہے۔آپ سے گذارش ہے کہ مورخہ30/ جولائی2026 کو اپنے مؤقر روزنامے سے کیمرہ پرسن اور نامہ نگار بھیجنے کی زحمت گوارا فرمائے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
بہار8 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر2 years agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
محاسبہ2 years agoجالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
