Connect with us

uttar pradesh

نانکہ گندیوڑہ میں عظیم الشان روحانی، اصلاحی اور تعلیمی مجلس کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
جلال آباد:نانکہ گندیوڑہ میں ایک عظیم الشان روحانی اصلاحی اور تعلیمی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، حفاظ، ائمہ مساجد اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام روحانیت، اصلاحِ باطن اور دینی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے نہایت اہم اور مؤثر ثابت ہوا۔مجلس کی صدارت جامعہ ہذا کے صدر اور عارف باللہ حضرت حافظ جمیل احمد نانکوی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جمعیت علماء سہارنپور نے نہایت عمدگی کے ساتھ انجام دیے۔ پروگرام کے کنوینر الحاج فضل الرحمان رحیمی نانکوی نبیرۂ قطب عالم نے تمام مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا اور اختتام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مجلس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز جامعہ کے استاذِ حفظ قاری محمد اعظم کمال رحمانی کی پُرسوز اور دلنشیں تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ اس کے بعد جامعہ کے طلباء نے نعتیہ کلام، نظمیں اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس روحانی مجلس کا ایک اہم مرحلہ وہ تھا جب سلسلۂ رائے پور کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شیخ حافظ عبد الستار نانکویؒ کے صاحبزادہ و جانشین حضرت حافظ جمیل احمد نانکوی نے مولانا مفتی رئیس احمد قاسمی دہرہ دون اور حضرت الحاج قاری سعید احمد تڑفوی کو اجازتِ بیعت سے سرفراز فرمایا۔ اس موقع پر حاضرین میں خوشی اور روحانی جذبات کی ایک خاص کیفیت دیکھی گئی۔
مہمانِ خصوصی مولانا مفتی رئیس احمد قاسمی نے اپنے تفصیلی خطاب میں قطبِ عالم حضرت شیخ حافظ عبد الستار نانکوی رحمۃ اللہ علیہ کی تقویٰ، طہارت، عاجزی، انکساری، اخلاص اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت کو سلسلۂ رائے پور کے بزرگ حضرت شیخ عبد القادر رائے پوریؒ سے بے حد محبت تھی اور یہی نسبت ان کی روحانی عظمت کا اہم سبب بنی۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں حضرت کی وفات کے روح پرور واقعات بھی بیان کیے جنہیں حاضرین نے انتہائی عقیدت کے ساتھ سنا۔
پروگرام کے اختتامی مرحلہ میں کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح حالیہ مسابقاتی پروگراموں تجوید، سیرت النبی ﷺ اور جنرل نالج کے تینوں فروع میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء کو بھی خصوصی انعامات اور اسناد پیش کی گئیں۔
اس موقع پر متعدد اہم شخصیات نے شرکت فرمائی جن میں قاری محمد اشرف، مولانا سرور عالم قاسمی، مولانا خالد ندوی، مفتی ضیاء الرحمن نانکوی، عثمان ملک، حاجی گل رحمان، قاری مطیع الرحمن، حاجی شفیق الرحمن، مولانا نوید مظاہری، قاری عبد الرحمن سندر پور، قاری محمد فرقان، قاری محمود دھتولی، قاری محمد حسین نیتا جی، حافظ جنید ملک، مولانا مفتی اطہر جمالی قاری محمد سرفراز الحاج ماسٹر توصیف، قاری صداقت، قاری محمد عابد، قاری محمد سلیمان، عظیم محمد کامل، حاجی اکرام، عبدالرحمن انصاری، یعقوب، حافظ یامین سمیت دیگر معزز حضرات شامل تھے۔پروگرام مہمان خصوصی حضرت الحاج قاری سعید احمد کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ جس میں امت مسلمہ کی فلاح، مدارس دینیہ کی ترقی اور ملک میں امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

uttar pradesh

یومِ آزادی پر چیئرپرسن صبینہ زیدی اور ندیم عباس زیدی نے متعدد مقامات پر کی پرچم کشائی، وطن پرستی پر دیا زور

Published

on

(پی این این)
نوگانواں سادات /امروہہ: نوگانواں سادات میں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پرمسرت موقع پر نگر پنچایت نوگانواں سادات کی چیئرپرسن صبینہ زیدی اور سابق چیئرمین سید ندیم عباس زیدی نے قصبے کے مختلف تعلیمی و سماجی اداروں میں منعقدہ پروگراموں میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔
پرچم کشائی کے بعد تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سید ندیم عباس زیدی نے وطن پرستی، قومی اتحاد اور تعلیم کی اہمیت پر مبنی ایک پرمغز اور متاثر کن پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے اوراس کی حفاظت و ملک کی پیش رفت کی ذمہ داری اب موجودہ نسل پر ہے۔اپنے خطاب میں ندیم عباس زیدی نے بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ہمارے نوجوانوں کا اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری ہے۔ جب ہماری نوجوان نسل جدید علوم اور اعلیٰ تربیت حاصل کر کے وطن کی خدمت کیلئے آگے آئے گی، تبھی ہمارا ملک دنیا میں ایک ممتازمقام حاصل کر سکے گا۔”
صبینہ زیدی اور ندیم عباس زیدی نے قصبے کے متعدد معروف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ آزادی کی خوشیاں سانجھا کیں۔ اس دوران فرید میموریل انٹر کالج، نوگانواں سادات، جامعہ انصار العلوم، نوگانواں سادات ایس اے ایم انٹر کالج نوگانواں سادات، جامعہ عالیہ جعفریہ، نوگانواں سادات میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔

Continue Reading

uttar pradesh

سماجوادی پارٹی ضلع بجنور دفتر میں فکری نشست کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
بجنور:بجنور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی جینتی کے موقع پر سماجوادی پارٹی ضلع بجنور دفتر میں فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ضلع صدر ہنی فیصل نے کی جبکہ نظامت ضلع دفتر انچارج اخلاق پپو نے کی۔
ضلع صدر ہنی فیصل نے کہا کہ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی نے انگریز حکومت کے خلاف ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ان کی قربانی، جرات، خودداری اور وطن پرستی ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی نے مشکل حالات میں بھی اپنی خودداری اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی زندگی ہمیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے اور ملک و سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ترغیب دیتی ہے۔ضلع صدر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہا پرشوں اور ویرانگناؤں کی جدوجہد اور افکار کو عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی قربانی ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں درج رہے گی۔
اس موقع پر موجود رہے: مدن سینی، ست پال سنگھ، پربھا چودھری، محمود قصار، بی کے کشیپ، منوج راجپوت، پنکج بشنوئی ایڈو، سیما، سلیم، نمن پردھان، شیو کمار گوسوامی، رامندر یادو، پرمود پردھان، وقار رائن، دلشاد انصاری، احمد خضر خان سمیت سماجوادی پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان۔
پروگرام میں موجود تمام عہدیداروں اور کارکنان نے ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اصولوں اور جدوجہد سے سبق لینے کا عہد کیا۔

Continue Reading

uttar pradesh

امروہہ: ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن گوڑ نے کلکٹریٹ پرلہرایا قومی پرچم

Published

on

(پی این این)
امروہہ: ضلع میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن گوڑ نے کلکٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی۔ اس کے بعد وہ گاندھی کے مجسمے پر گئے اور مہاتما گاندھی کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ جج وویک کمار نے کچہری کے احاطے میں پرچم لہرایا اور وکلاء سمیت سبھی کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی سالمیت اور باہمی ہم آہنگی پر زور دیا۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ لکھن سنگھ یادو نے پولیس آفس میں پرچم کشائی کی۔
چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اشونی کمار مشرا نے وکاس بھون میں پرچم کشائی کی۔ چیرمین ششی جین اور ایگزیکٹیو آفیسر دنیش کمار نے نگر پالیکا پریشد دفتر میں پرچم کشائی کی اور ملک کے لافانی شہیدوں کو یاد کیا۔ نایاب عباسی ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری قسیم اشرف، ڈاکٹر نسیم اور ڈاکٹر مہتاب علی سمیت تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔ مسلم کمیٹی کے صدر اقبال احمد خان نے میونسپل کارپوریشن کے بالمقابل سماجی کارکن آصف قریشی کی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر آصف قریشی، ڈاکٹر نجم النبی رومی شفاعت، اور شہزاد پرویز سمیت تمام ممبران موجود تھے۔
ہاشمی ڈگری کالج میں ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پرنسپل رضوانہ کلثوم اور تمام شعبہ جات کے ترجمان موجود تھے۔ شہر کے ایم ایل اے اور سابق وزیر محبوب علی نے جی ایم ایس کالج میں پرچم کشائی کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹرمعراج حسین کی رہائش گاہ پر ہماچل پردیش کے شاہ پور سے ایم ایل اے اور امروہہ ضلع کے لیے تنظیم کے تخلیق پروگرام کے انچارج کیول سنگھ پٹھانیا نے قومی پرچم لہرایا اور ملک کے شہیدوں کو یاد کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر معراج حسین، محمد یاسر انصاری، نریندر راٹھی، اور انتظار نقوی سمیت کانگریس کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں ضلع صدرمست رام سنگھ یادو، سنت رام سنگھ یادواور کئی پارٹی کارکنوں نےشرکت کی۔پیغام امن کمیٹی نے علی جان منزل پر قومی پرچم کو سلامی دی اور حب الوطنی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منصور احمد، اویس مصطفیٰ رضوی، خورشید انور، صوفی مشتاق صوفی معین، رہبر رضا سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے سرکاری محکموں، سکولوں، کالجوں اور مدارس میں شہداء کی قربانیوں کی یاد میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network