تازہ ترین
ویشالی میں 16 ماہ کے دوران 444 سڑک حادثات، 464 افراد کی موتایس بی آئی کی خاتون افسر نے 7.96 کروڑ روپے کاکیا غبن، ای ڈی اور سی بی آئی کی تحقیقات میں بڑے انکشافات،سخت سزادینے کامطالبہبہار میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو منظوری، 12 ہزار افراد کو ملے گا روزگار، حکومت نے 1040 کروڑ روپے کئے فراہمیوپی میں سابق اگنی ویروں کو امتحان میں دی گئی چھوٹ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں بھرتی سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی تجویز کودی گئی منظوریعوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں اپنی ذمہ داری اداکرے حکومتدیوبند فلائی اوور پراندہناک حادثہ،4افراد کی موت، ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمیلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائیجنترمنتر نہیں پہنچ پائے مظاہرین،4ہزار سے زائد افراد حراست میں
uttar pradesh

یوپی میں سابق اگنی ویروں کو امتحان میں دی گئی چھوٹ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں بھرتی سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی تجویز کودی گئی منظوری

(پی این این)
لکھنؤ:اتر پردیش حکومت نے سابق اگنی ویروں کے لیے پولیس، جنگلات، جیل اور ٹرانسپورٹ محکموں کی بھرتیوں میں 20 فیصد ریزرویشن دینے کے ساتھ ہی تحریری اور جسمانی امتحان کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔ سابق اگنی ویروں کو بھرتی کے لیے صرف طبی جانچ سے گزرنا ہوگا، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں بھی تین سال کی چھوٹ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں سابق اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ سابق اگنی ویروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 25 سال سے بڑھا کر 28 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج میں ملک کی خدمت انجام دے چکے سابق اگنی ویر نوجوانوں کو اب سرکاری ملازمت کی تیاری میں بڑی راحت ملے گی۔وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ (آزادانہ چارج) دیا شنکر سنگھ کے مطابق، سال 2022 میں اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتی کا عمل شروع ہوا تھا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سابق اگنی ویروں کی تقرری سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔
پولیس، جنگلات، جیل اور ٹرانسپورٹ محکموں میں سابق اگنی ویروں کے لیے 20 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو ان کی اصل زمرے کے مطابق ریزرویشن کا فائدہ ملے گا۔ اس سے فوجی خدمات مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ریاست کی سرکاری ملازمتوں میں تقرری کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سابق اگنی ویروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 25 سال سے بڑھا کر 28 سال کر دی گئی ہے۔ عمر کی حد میں تین سال کی اس چھوٹ سے فوجی خدمات کے بعد سرکاری ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو درخواست دینے کے لیے اضافی وقت ملے گا۔ ان محکموں میں بھرتی کے لیے سابق اگنی ویروں کو تحریری اور جسمانی امتحان نہیں دینا ہوگا۔
انہیں صرف طبی جانچ سے گزرنا ہوگا۔ فوجی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے بھرتی کے عمل میں یہ ایک اہم رعایت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تربیت اور نظم و ضبط کا تجربہ رکھنے والے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کے بعد اتر پردیش میں بھی اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔
یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کل منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل ہنرمندی تربیت و روزگار زون (ایس وی پی ایس ٹی پی زیڈ) کی ترقیاتی اسکیم کو منظوری دے دی گئی۔ اس اسکیم کے ذریعے اتر پردیش کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کا سب سے بڑا مرکز اور عالمی سطح پر افرادی قوت کا مرکز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اسکیم کے تحت ریاست کے تمام 75 اضلاع کو شامل کرتے ہوئے نو زون میں ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کا ایک مربوط نظام تیار کیا جائے گا۔ اس سے نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرکے ملک اور بیرونِ ملک دستیاب روزگار کے مواقع سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں