تازہ ترین
چھوٹی صنعتوںکو فروغ دینے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی،بہار کے اگلے بجٹ میں سرمایہ کاری پر ہوگی دولت کی بارش، نتیش کمار کی تشکیل کردہ کمیٹی نے سمراٹ حکومت کوسونپی رپورٹمدارس کی تعلیمی صورتحال اور ملحقہ کنونشن کیلئے میٹنگ منعقد، مدرسہ ایجوکیشن بورڈکا قیام اور ملحقہ مدارس، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کی مرہون منتافسران سے ملی بھگت کے ذریعہ فرضی رجسٹری کراکر زمین پر قبضہ کر رہے ہیں ’زمین مافیا‘چھپرا : 6 ماہ پرانے تنازع پر ہوا خونی تصادم، چاقو زنی سے 3 افراد ہلاکیوپی میںچیف الیکشن کمشنر کے خلاف ایس پی کا احتجاج،غازی آباد،میرٹھ،رائے بریلی، باغپت اور مظفر نگرمیں سڑکوں پر اترےسماجوادی پارٹی کے کارکنان ،نکالاپیدل مارچ،ای سی آئی کا پتلا نذر آتشپارٹی کی توقعات پوری کرنے کی کروں گاکوشش ،صوبہ کا ر گزار صد منتخب ہونے کے بعد عمران مسعود کی میڈیا سے گفتگوجمعیۃ علماء کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ، مردم شماری اور ہندو- مسلم اتحاد کی حکمت عملی طےرام لیلا بھگوان شری رام کی اقدار کی زندہ روایت :ریکھا
uttar pradesh

یوپی حکومت کی ’شجرکاری مہم‘ کے تحت فیکلٹی آف آرٹس میں لگائے گئے پودے

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے حکومت اتر پردیش کی عظیم الشان شجرکاری مہم ”آج کا ہمارا مشن: چھایا“ میں شرکت کرتے ہوئے فیکلٹی آف آرٹس کے احاطے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ریاست گیر مہم کا مرکزی موضوع ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ ہے، جس کا مقصد ریاست میں سبزہ زاروں میں اضافہ اور آبی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حکومت اتر پردیش نے ریاست بھر میں 35 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ مشن چھایا کے تحت ایک ہی دن میں سڑکوں کے کنارے 2 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ سایہ دار راہداریاں قائم کی جا سکیں اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
اے ایم یو میں منعقدہ شجرکاری مہم کے دوران فیکلٹی آف آرٹس کے احاطے میں فائکس اور نیم کے پودے لگائے گئے۔اس تقریب میں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ، علی گڑھ سرکل، محترمہ شردھا یادو، اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور خاص شرکت کی۔ ان کے ساتھ ہی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر رضوان خان، ممبر انچارج لینڈ اینڈ گارڈن پروفیسر انور شہزاد، ممبر انچارج دفتر رابطہ عامہ پروفیسر وبھا شرما، یونیورسٹی لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ، پروفیسر ایم جے وارثی، این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محسن خان، محکمہ جنگلات کے سینئر افسران، یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداران اور کنزروینسی عملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے کہا ”یہ مہم صرف پودے لگانے تک محدود نہیں بلکہ ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔ میں طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان پودوں کی دیکھ بھال کریں اور اے ایم یو کو ’ہرِت اتر پردیش‘ کے وژن کے مطابق ایک مثالی گرین کیمپس بنائیں“۔
چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ محترمہ شردھا یادو نے مہم میں اے ایم یو کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کردار اس مہم کو حقیقی عوامی تحریک بنانے میں نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیم، ایش اور فائکس بنگھالینسس جیسے درخت سایہ فراہم کرنے، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور فضائی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پروگرام کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لگائے گئے تمام پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور بقا کو یقینی بنایا جائے گا اور یونیورسٹی کیمپس میں اس نوعیت کی ماحولیات دوست سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔