تازہ ترین
میٹا کو یوتھ کانگریس کی سات دن کی مہلت، اکاؤنٹس پر پابندی کے معاملے میں جواب طلبایس کے پوری میموریل بین الاقوامی موٹ کورٹ مقابلے میں 57 ٹیمیں شریکصدیوں سے علم و حکمت کا سرچشمہ رہا ہےہندوستان: پروفیسر مظہر آصفکملا نہرو کالج میں وندے ماترم اکیڈمک بلڈنگ کاافتتاح:ریکھا گپتامتنازع شعر عمران پرتاپ گڑھی کی نظم میں شامل ہی نہیں : تابش پٹیل، بغیر تحقیق کے فتویٰ نما بیان دینا افسوسناک، سجادہ نشیں عوامی طور پر مانگیں معافیگیاجی:ریلوے ٹریک سے نوجوان کی لاش برآمد، عوام نے کیا سڑک جاممدر انٹرنیشنل اکیڈمی میں انور احمد میموریل بین مدارس والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقادنشے کا کاروبار کرنے والی خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار، نانوتہ پولیس نے 655 گرام اسمیک اور چار موبائل فون کیےبرآمد ، پولیس کے مطابق بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً ایک کروڑ 31 لاکھ روپےضبط شدہ سامان کی قیمت
دلی این سی آر

کملا نہرو کالج میں وندے ماترم اکیڈمک بلڈنگ کاافتتاح:ریکھا گپتا

نئی دہلی:دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی کے کملا نہرو کالج کے کالج ڈے کی تقریب کے دوران نو تعمیر شدہ وندے ماترم اکیڈمک بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ گپتا نے اس موقع پر طالبات کی آسان آمد و رفت کے لیے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی دو نئے روٹس پر یونیورسٹی لیڈیز اسپیشل (یو اسپیشل) بس خدمات کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طالبات کو محفوظ، سہل اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ نئی بس خدمات کے ذریعے کملا نہرو اور گارگی کالج کی طالبات کو لکشمی نگر اور گرین پارک میٹرو اسٹیشنوں سے براہ راست رابطہ حاصل ہوگا۔ بسیں صبح آٹھ بجے سے 10:30 بجے تک متعلقہ میٹرو اسٹیشنوں سے اور دوپہر تین بجے سے شام 5:30 بجے تک کالج کے علاقے سے چلیں گی۔ طالبات کی سہولت کے لیے دونوں روٹس پر ہر 30 منٹ کے وقفے سے بس دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لیے بہتر ادارہ جاتی سہولیات کے ساتھ محفوظ ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کملا نہرو کالج کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے بھرا رہا ہے۔ محض 400 طلبہ سے شروع ہونے والا یہ ادارہ آج ہر سال چار ہزار سے زیادہ طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کی شناخت صرف اس کی عمارتوں اور سہولیات سے نہیں بلکہ وہاں سے نکلنے والی صلاحیتوں اور طلبہ کو ملنے والے مواقع سے ہوتی ہے۔ نئی اکیڈمک بلڈنگ کالج کے تعلیمی سفر میں ایک اہم کامیابی ثابت ہوگی۔ اس دوران انہوں نے کالج کی تعلیمی کامیابیوں، مطبوعات اور طالبات کی صلاحیتوں کی ستائش کی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عوامی زندگی کا سفر بھی دہلی یونیورسٹی سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ کالج کی زندگی صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے اور زندگی کے مقاصد طے کرنے کا اہم وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے کالج طالبات کو اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں