تازہ ترین
متنازع شعر عمران پرتاپ گڑھی کی نظم میں شامل ہی نہیں : تابش پٹیل، بغیر تحقیق کے فتویٰ نما بیان دینا افسوسناک، سجادہ نشیں عوامی طور پر مانگیں معافیگیاجی:ریلوے ٹریک سے نوجوان کی لاش برآمد، عوام نے کیا سڑک جاممدر انٹرنیشنل اکیڈمی میں انور احمد میموریل بین مدارس والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقادنشے کا کاروبار کرنے والی خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار، نانوتہ پولیس نے 655 گرام اسمیک اور چار موبائل فون کیےبرآمد ، پولیس کے مطابق بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً ایک کروڑ 31 لاکھ روپےضبط شدہ سامان کی قیمتدوسروں کی فکرنہ کرنے والی قوم پرنہیں آتی ہے اللہ کی مدد: خطیب محمد اقبال، مسجد نہر والی میں خطبہ جمعہ کے دوران سماجی بے حسی، تنہائی، صلہ رحمی اور انسانی ہمدردی پر فکر انگیز خطاب، بزرگوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی خبر گیری کرنے کی اپیلعوامی نقل و حمل کو عام لوگوں کی پہلی پسند بنانا حکومت کا عزم : ریکھا گپتاآسام میں اقلیتی فرقہ کے مکانات منہدم کیے جانے کی مذمتامیر خسرو،کبیر اور پریم چند ہندوستانی تہذیب ومعاشرت کے حقیقی فنکار :پروفیسر مظہر آصف
Bihar

گیاجی:ریلوے ٹریک سے نوجوان کی لاش برآمد، عوام نے کیا سڑک جام

(پی این این)
گیا جی: گیا ضلع کے وزیر گنج تھانہ حلقہ کے پونوا گاؤں کے رہنے والے سہ دیو چودھری عرف صاحب کی لاش جمعہ کی صبح گیا-کیول ریلوے سیکشن کے رگھوناتھ پور کے قریب ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، جبکہ اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق، جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے سہ دیو کے موبائل پر کسی کا فون آیا تھا، جس کے بعد وہ گھر سے نکل گئے۔ دیر رات تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی، لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ ادھر رات تقریباً دو بجے ایک مال گاڑی کے ڈرائیور نے رگھوناتھ پور کے قریب ریلوے ٹریک پر لاش دیکھی اور اس کی اطلاع اسٹیشن منیجر کو دی۔ اس کے بعد ریلوے اہلکاروں اور وزیر گنج پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹریک سے ہٹوایا۔ جمعہ کی صبح لاش کی شناخت سہ دیو چودھری کے طور پر ہوئی۔
پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال لے جا رہی تھی، اسی دوران پونوا کے قریب اہل خانہ اور دیہاتیوں نے پولیس کی گاڑی روک دی۔ بعد میں لاش کو بغاہی موڑ کے قریب سڑک پر رکھ کر گیا-راجگیر این ایچ 82 جام کر دیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک سڑک جام رہنے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔
مشتعل دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ سہ دیو کی موت عام ریلوے حادثہ نہیں، بلکہ قتل کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے قصورواروں کی شناخت کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سہ دیو موٹر سائیکل کی سروسنگ اور اسپیئر پارٹس کی فروخت کا کاروبار کرتے تھے۔ فی الحال قتل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں