تازہ ترین
عوامی نقل و حمل کو عام لوگوں کی پہلی پسند بنانا حکومت کا عزم : ریکھا گپتاآسام میں اقلیتی فرقہ کے مکانات منہدم کیے جانے کی مذمتامیر خسرو،کبیر اور پریم چند ہندوستانی تہذیب ومعاشرت کے حقیقی فنکار :پروفیسر مظہر آصفدہلی کی پانچ زبانوں کی اکیڈمیوں کی گورننگ کونسل کی تشکیل نوارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگنشانت کمار کی قیادت میں محکمہ صحت کا مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہہندوستان کے صوفیوں نے ہم آہنگی کا پیغام پھیلایانے کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کے لیے بھی کیا کام: صوفی مہتاب عالمخاتون افسر پر حکومت کے کروڑوں روپے خردبردکرنے کاالزام، بہار میں سی ڈی پی او نے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے نجی بینک کھاتے میں کیےمنتقل، مقدمہ درج
دلی این سی آر

آسام میں اقلیتی فرقہ کے مکانات منہدم کیے جانے کی مذمت

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ دین پر عمل کریں اور اخلاق حسنہ کو اپنائیں۔ انہوں نے آسام کے ضلع لکھیم پور میں 132 مسلم بنگالی خاندانوں کے مکانات منہدم کیے جانے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اب تک جتنے لوگوں کے مکانات منہدم کیے گئے ہیں انہیں مناسب جگہ دی جائے تاکہ یہ لوگ اپنی زندگی بسر کر سکیں اور اپنے بچوں کی پرورش کر سکیں سرکاری زمین پر قبضے کا بہانہ بنا کر قدیم وقت سے بسنے والوں کو اجاڑا جانا قابل مذمت ہے۔ یہ خاندان 1983 میں فسادات کے دوران بے گھر ہونے کے بعد بوگیناڈی علاقے میں آباد ہوئے تھے۔ یہ بھی مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انہدامی کاروائی میں صرف مسلم فرقہ کے مکانوں کو منہدم کیا گیا ہے جبکہ ان کے ہندو پڑوسیوں کے مکانات کو منہدم نہیں کیا گیا۔ آسام حکومت نے 1983 میں بے گھر ہونے والے بنگالی مسلم خاندانوں کو یہاں بسایا تھا بعد ازاں مقامی باشندوں نے یہاں سڑکیں اور اسکول تعمیر کیے اور اپنے گھروں میں بجلی کے کنکشن بھی حاصل کیے۔ ان سہولتوں کی فراہمی میں ظاہر ہے حکومت کی رضامندی شامل تھی۔ مفتی محمد مکرم احمد نے کہا پچھلے ایک ماہ کے دوران 1900 سے زائد مسلم خاندانوں کو مختلف مقامات پر بے گھر کر دیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں دوبارہ بسایا جائے انہوں نے آسام کے ضلع کام روپ رورل میں ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی اور شرپسندوں پر شدید کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مفتی محمد مکرم احمد نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی اس قرارداد کے حق میں ہندوستان کی ووٹنگ کی ستائش کی۔
جس میں فلسطینی عوام کے قدرتی وسائل پر بنیادی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو فلسطین کے عوام کی حمایت کرنی چاہیے ۔

متعلقہ خبریں