تازہ ترین
عوامی نقل و حمل کو عام لوگوں کی پہلی پسند بنانا حکومت کا عزم : ریکھا گپتاآسام میں اقلیتی فرقہ کے مکانات منہدم کیے جانے کی مذمتامیر خسرو،کبیر اور پریم چند ہندوستانی تہذیب ومعاشرت کے حقیقی فنکار :پروفیسر مظہر آصفدہلی کی پانچ زبانوں کی اکیڈمیوں کی گورننگ کونسل کی تشکیل نوارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگنشانت کمار کی قیادت میں محکمہ صحت کا مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہہندوستان کے صوفیوں نے ہم آہنگی کا پیغام پھیلایانے کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کے لیے بھی کیا کام: صوفی مہتاب عالمخاتون افسر پر حکومت کے کروڑوں روپے خردبردکرنے کاالزام، بہار میں سی ڈی پی او نے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے نجی بینک کھاتے میں کیےمنتقل، مقدمہ درج
دلی این سی آر

دہلی کی پانچ زبانوں کی اکیڈمیوں کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو

نئی دہلی: دہلی حکومت نے پانچ زبانوں کی اکیڈمیوں کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو کا عمل مکمل کرلیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں نو تشکیل شدہ گورننگ کونسل کے نائب صدور اور نامزد ارکان کا خیرمقدم کیا۔ پانچوں اکیڈمیوں میں مجموعی طور پر 101 ارکان کو شامل کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی مشترکہ کوششوں سے دہلی کی مالا مال لسانی، ثقافتی اور روایتی وراثت کو نئی شناخت ملے گی اور دارالحکومت میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔محترمہ گپتا نے کہا کہ زبانوں کی اکیڈمیوں کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا تھا۔ موزوں ناموں کے انتخاب اور مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کے باعث اس میں وقت لگا۔ انہوں نے تمام نو مقرر ارکان سے مل کر دہلی کی زبانوں، ادب، فنون اور ثقافتی روایات کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی بھی، وراثت بھی کے وژن کے مطابق دہلی حکومت ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی وراثت، روایات اور لسانی تنوع کے تحفظ کو بھی ترجیح دے رہی ہے ۔ دہلی پورے ہندوستان کا عکس ہے اور اس کی خوبصورتی تنوع اور باہمی اپنائیت میں پوشیدہ ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد دہلی کو محض ایک ٹرانزٹ شہر کے بجائے ایک ثقافتی مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔
، تاکہ ملک اور دنیا کے لوگ یہاں کے تنوع اور وراثت کو محسوس کرسکیں۔
ثقافتی پروگرام مختلف ریاستوں اور برادریوں کے درمیان باہمی روابط، احترام اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اکیڈمیوں سے ادبی سرگرمیوں، زبانوں کی کانفرنسوں، ثقافتی میلوں اور فنون کے پروگراموں کے ذریعے دہلی کی ثقافتی شناخت کو مزید مالا مال کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔وزیر برائے فنون، ثقافت اور زبان کپل مشرا نے کہا کہ اکیڈمیوں کو ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے حب الوطنی کے خیالات، تہذیب، شاندار تاریخ اور ثقافتی خودداری کو ملک بھر میں پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی زبانوں اور بولیوں کے احترام کو فروغ دینے کے ساتھ نئی نسل کو اپنی وراثت سے جوڑنا ضروری ہے ۔ اکیڈمیوں کو ادبی سیاست، گروہ بندی اور نظریاتی کشمکش سے دور رہتے ہوئے غیر جانب داری اور عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔ تشکیل نو کے تحت ہندی اکیڈمی میں 20، سنسکرت اکیڈمی میں 18، گڑھوالی، کماؤنی اور جون ساری اکیڈمی میں 17، میتھلی، بھوجپوری اکیڈمی میں 22 اور پنجابی اکیڈمی میں 24 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ پانچوں اکیڈمیوں کے چیئرمین مسٹر مشرا ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں