نئی دہلی:ریم چند ایک عظیم تخلیقی فنکار تھے ۔وہ اپنے معاشرے کے تئیں بڑے حساس تھے۔ زبان کے معاملے میں انہیںکتناجھیلناپڑاہوگاوہ میں سمجھ سکتاہوں۔ وہ اردو اور ہندی دونوں زبانوںکے درمیان جھول رہے تھے ۔ کوئی بات ہندی میںکیسے کہی جائے اور اردو میںکیسے پیش کی جائے اس معاملے میںوہ بہت چوکناتھے۔
ان کے بارے میںیہ کہناکہ وہ بعد میںہندی میں آئے مناسب نہیں،وہ دونوںزبانوں میں ابتداہی سے لکھتے رہے۔آخری عمر تک دونوںہی زبانوںمیں لکھتے رہے۔البتہ یہ ضرور ہے کہ پریم چند کی مادری زبان اردو تھی اور ہندی ان کی کسبی زبان تھی ۔ان خیالات کااظہار ہندی زبان کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر عبدل بسم اللہ نے جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لڑیری سنٹر کے زیر اہتمام منعقد ہ دسویں پریم چند یادگاری خطبے کے موقع پر کیا۔خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر عبدل بسم اللہ نے مزید فرمایاکہ گئو دان صرف وہ ناول ہے جسے پریم چندنے پہلے ہندی میںلکھاجس کاترجمہ بعد میںاقبال بہادر سحر نے کیا۔گئو دان کے علاوہ انھوں نے سارے ناول پہلے اردو میںلکھے۔پروفیسر عبدل بسم اللہ نے پریم چند کے کچھ ناولوں اور افسانوں کے اردو متون کاہندی ناولوں اور افسانوں کے متون سے موازنہ کرکے چندنئے انکشافات کیے اور یہ کہاکہ پریم چند بھی انسان تھے ۔ہم لوگ مورتی پوجن کے قائل ہیں۔پریم چندنے جہاںضرورت ہوئی اپنی ہوشیاری اور چوکناپن کامظاہرہ کیا۔کہیںالفاظ تبدیل کیے اور کہیںکردار ۔پریم چند نے اردو کے کلاسیکی ادب کاگہر امطالعہ کیاتھا۔انگریزوںنے زبان کی تقسیم کرنے والی بات ہندوستانیوںکے ذہن میںڈالی مگر پریم چند نے توازن قائم رکھا۔
اس موقع پر اپنے صدارتی خطبے میںجامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف نے فرمایاکہ میں نے تین مصنفین کامطالعہ بہت غور سے کیاہے ۔وہ امیرخسرو ،کبیر اور پریم چند ہیں۔ان تینوں فنکاروںکاادب ہندوستانی تہذیب ومعاشرت کی سچی تصویر کشی کرتاہے۔پریم چند کے فکشن میںخالص ہندوستانی زبان ،اشیاء اور گاؤں دہات کی روزمرہ زندگی کو بڑے ہی مؤثر انداز میںپیش کیاگیاہے۔پریم چند کاہر کردارآج بھی زندہ ہے ۔یہ ایک لازوال مصنف کی شناخت ہے۔پریم چند کو جس طرح پڑھناچاہیے۔
وہ اب تک نہیںہواہے ۔عورت ،مذہب،سماج اور تفریق کے حوالے سے ان کے افسانے اور ناول اہم ہیں۔جب ہم پریم چند کو پڑھتے ہیںتو ان سے ایک رشتہ قائم ہوناچاہیے ۔ان کے خیالات سے ہم آہنگی ضروری ہے ۔پریم چند نے خواتین کے کردار کو جس طرح پیش کیاہے وہ حیرت انگیز اور نہایت پراثر ہے۔پریم چند ہماری تہذیب اور روایت سے جڑے ہوئے فنکار ہیں۔
شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ پریم چند آرکائوز اینڈ لٹریری سنٹر کے زیر اہتمام قومی اردو کونسل کے اشتراک سے منعقدہ قومی سیمینار کے مقالات کے مجموعے ’’پریم چندکاادب ؛نئے تناظر میں ‘‘،مرتبین ،ڈاکٹر شمس اقبال اور پروفیسر شہزاد انجم کااجرابھی فرمایا۔
پروگرام میں مہمان اعزازی پروفیسر اقتدار محمد خاں(ڈین)نے فرمایاکہ شیخ الجامعہ صاحب کی سرپرستی میںپروفیسر شہزاد انجم صاحب ، ڈائریکٹر پریم چندآرکائیوز نے جامعہ پریم چندآرکائیوز اینڈ لٹریری سنٹر کو نہایت فعال کر دیاہے۔پریم چند کایہ جلسہ اس بات کی علامت ہے ۔ اس سے پہلے بھی پریم چندآرکائیوز میں کئی شاندار ادبی پروگرام ہوئے ہیں۔اقتدار محمد خان نے مزید فرمایاکہ پریم چند اپنی تحریروںمیں حسب ضرورت تبدیلی لاتے رہے۔وہ سماج اور معاشرے کے مزاج کو سمجھتے تھے ،وہ بہترین نبض شناس تھے۔پریم چنداردو اور ہندی کے مقبول ترین فنکارتھے۔
جلسے کے آغاز میں جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سنٹرکے ڈائرکٹر پروفیسر شہزاد انجم نے تمام مہمانان کااستقبال کیا۔پروفیسر عبدل بسم اللہ کامکمل تعارف پیش کیا۔انھوں نے کہاکہ عبدل بسم اللہ موجودہ عہد کے ممتاز ترین فکشن نگار ہیں جن کارشتہ کئی جہتوںمیں پریم چند سے قائم ہوتاہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اپنے جن اساتذہ پر ناز ہے ان میںایک عبدل بسم اللہ بھی ہیں۔پروفیسر شہزاد انجم نے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور ڈین اقتدار محمد خاںکاصمیم قلب سے شکریہ اداکیاجن کی سرپرستی اور نگرانی میںپریم چند آرکائیوز میںادبی پروگرام کاانعقاد متواتر ہورہاہے۔
پروگرام کی نظامت معروف شاعر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میںہندی کے استاد پروفیسر رحمان مصور نے نہایت ہی عمدگی سے کی ۔انھوں نے تمام مہمانوںکاتعارف بھی پیش کیااور پریم چند کے تعلق سے اپنے خیالات کااظہار بھی کیا۔جلسے کاآغاز ایم اے سال او ل کی طالبہ توقیر النساء کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جبکہ پریم چندآرکائیوز کی جانب سے تمام مہمانوںکاشکریہ شردھاشنکر نے پیش کیا۔
اس جلسے میں بڑی تعداد میںجامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ ،ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں پروفیسر خالد محمود،پروفیسر نیلوفر افضل،پروفیسر حبیب اللہ خاں،پروفیسر مکیش رنجن،پروفیسر فوزان احمد،پروفیسر ایم لتامہیشور،پروفیسر عبدالماجد قاضی ، پروفیسر عبدالحلیم ،پروفیسر نیرج کمار،پروفیسر دلیپ شاکیہ،پروفیسر انل کمار ،پروفیسر مکیش مروٹھا،پروفیسر جے پرکاش،پروفیسر عصمت جہاں ، پروفیسر محمد علیم،ڈاکٹر شکیل اختر،ڈاکٹر محمدخالد خاں ،ڈاکٹر نوشاد عالم،ڈاکٹر دھننجے ترپاٹھی ،ڈاکٹر محمد عامر ،ڈاکٹر نور الدین پرویز ،ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر آصف عمر،ڈاکٹرمنہاج احمد ،ڈاکٹر راہین شمع،ڈاکٹرشاداب تبسم،ڈاکٹر ثاقب فریدی ،ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی، ڈاکٹر جاوید عالم وغیرہم کے نام خصوصی طورپر قابل ذکرہیں۔
امیر خسرو،کبیر اور پریم چند ہندوستانی تہذیب ومعاشرت کے حقیقی فنکار :پروفیسر مظہر آصف
