تازہ ترین
معمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار
uttar pradesh

کالج آف نرسنگ میں بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام منعقد

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کالج آف نرسنگ میں نئے داخلہ لینے والے بی ایس سی نرسنگ، پہلے سمسٹر کے طلبہ (بیچ 2026-27) کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام پرنسپل پروفیسر فرح اعظمی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کالج کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بی ایس سی نرسنگ کی نشستوں کو20 سے بڑھا کر 60 کیا گیا اور طلبہ کے لیے با معاوضہ انٹرن شپ کی بھی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔
انہوں نے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر اصفر علی خان، اور مہمانان خاص ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد، پرنسپل جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل پیرا میڈیکل کالج پروفیسر قاضی احسان علی، اور اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جے این ایم سی ایچ، محترمہ ہما روحی کا خیرمقدم کیا۔
پروفیسر فرح اعظمی نے نووارد طلبہ کو کالج کے وژن، مشن، تعلیمی معیار اور نظم و ضبط سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری، ہمدردی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو ایک کامیاب نرسنگ پیشہ ور کی بنیادی خصوصیات کے طور پر اپنائیں۔
اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر اصفر علی خان نے طلبہ کو نرسنگ کے پیشے کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے لگن، ہمدردی، نظم و ضبط اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔دیگر مہمانوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مضبوط بنانے، اخلاقی اقدار کی پاسداری اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے صحت کے نظام میں نرسوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اے ایم یو میں دستیاب تعلیمی و طبی تربیت کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔پروگرام کے دوران ٹیوٹر محترمہ مہوش مسیح نے طلبہ کو تعلیمی ضوابط، ہاسٹل اور امتحانی پالیسی، لائبریری کی سہولیات، کلینیکل تربیت، ہم نصابی سرگرمیوں اور نرسنگ کے طلبہ سے متوقع پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔
آخر میں بی ایس سی نرسنگ کے ساتویں سمسٹر کی طالبہ مس تنو سنگھ نے کلمات تشکر ادا کئے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔