تازہ ترین
آصفؔ اظہارعلی کے مجموعۂ کلام ’’الفاظ کی سرگوشیاں‘‘کی رسمِ اجراءدارالعلوم کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر دینا ہوگاچارجمعروف ٹی وی صحافی دارین شاہیدی کی والدہ ناہید صغریٰ کا انتقال، گیا میں سپرد خاکمدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو، بیگوسرائے میں مفتی عین الحق امینی قاسمی کی تصنیف کا رسمِ اجراصحت سے متعلق تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں کیا جائےمکملدہلی میں 180 مقامات پرنصب کیے جائیں گے 540 پبلک ای وی چارجرز30 علاقوں میںآج نہیں ہوگی پانی کی سپلائی ، DJB نے جاری کی ایڈوائزریووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی آج آخری تاریخ
بہار

چھپرہ :جن سوراج پارٹی نے جوش کے ساتھ منایا پہلا یوم تاسیس

(پی این این)
چھپرہ :جن سوراج پارٹی کے یوم تاسیس کی پہلی سالگرہ ضلع دفتر کے احاطے میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی.وجے دشمی اور نوراتری کے پیش نظر یوم تاسیس کا پروگرام خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز تھا۔ضلع خواتین کی صدر امیتا سہنی نے تقریب کی صدارت کی۔بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی آئل پینٹنگز پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گل پوشی کی گئی۔وہیں کیک کاٹ کر پارٹی کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔
مقررین نے جن سوراج پارٹی کے نظریے اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔خواتین رہنماؤں نے کہا کہ تنظیم میں خواتین کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس سے معاشرے اور سیاست میں مثبت تبدیلی کی بنیاد پڑے گی۔ضلع صدر بچہ رائے نے کہا کہ جن سوراج کی اصل طاقت عوامی شرکت اور خواتین کے فعال کردار میں ہے۔مستقبل میں ہم اس شرکت سے بہار میں تبدیلی لائیں گے۔اس دوران ضلع کے چیف ترجمان کلدیپ مہاسیٹھ نے کہا کہ پارٹی نے ایک سال کی مدت میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ آج تک کسی کو حاصل نہیں ہوا ہے۔یہ کارکنوں کی ایمانداری اور طاقت کا نتیجہ ہے۔
پروگرام میں ضلع نائب صدر منورما کماری،اوشا دیوی،چھپرہ سب ڈویژن خاتون صدر کویتا سنگھ،سیما پرساد،نوتن کماری،سٹی خاتون صدر پریتی رانی اور نرملا دیوی نمایاں طور پر موجود تھیں۔اس کے ساتھ سینئر لیڈر رامپوکار مہتا،راہل سنگھ،جے پی سنگھ،راگھویندر پرتاپ سنگھ،جنرل سکریٹری شرون مہتو،ضلع انچارج راکیش پٹیل،راج نندن یادو،پروفیسر شکیل احمد عطا،سورج کمار،راجیو رنجن اور کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔