تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
Bihar

پٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمی

(پی این این)
پٹنہ:بہار میں درگا پوجا کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ پوری ریاست میں پولیس نے چوکس رہنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسی دوران راجدھانی پٹنہ میں جرائم پیشہ عناصر نے ایک بڑی واردات کو انجام دے دیا۔
پٹنہ سے متصل منیر میں بدمعاشوں نے پی اے سی ایس کے صدر کو گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ دن دہاڑے فائرنگ میں بلاک پرمکھ بھی زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد وہاں منعقدہ دسہرہ میلے میں بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہو گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، منیر کے بیوپور میں بدمعاشوں نے پی اے سی ایس کے صدر سنجیو کمار عرف بھالو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے دوران جب بلاک پرمکھ کے شوہر پنٹو کمار، پی اے سی ایس صدر کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تو مجرموں نے انہیں بھی گولی مار دی۔
گولی لگنے سے دونوں شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد مجرم موقع سے فرار ہوگئے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بدمعاش بیوپور کی بِچلی گلی میں ڈیری کے قریب پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واردات کے بعد مجرم گلی کے راستے ہی فرار ہوگئے۔فائرنگ کے باعث دسہرہ میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے کے بعد گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔ جہاں پہلے دسہرہ کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، وہیں اس واردات کے بعد پورے محلے میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق، سنجیو کمار دو بھائیوں میں چھوٹے تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا ہے۔ سنجیو تقریباً پانچ سال قبل پی اے سی ایس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد بھی 20 سال تک کوآپریٹو کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کا خاندان ابتدا ہی سے سیاست سے وابستہ رہا ہے۔ادھر واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد و نمونے جمع کر رہی ہے۔ داناپور-2 کے سب ڈویژنل پولیس افسر اے کے جھا بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں