تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
uttar pradesh

پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اساتذہ پر شاندار پروگرام منعقد ,’طالب علموں کی شخصیت سازی اور کامیابیوں میں اساتذہ ادا کرتے ہیںاہم کردار‘

(پی این این)
دیوبند:دیوبند کے قدیم عصری تعلیم کے ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں کالج کی طالبات نے نہایت جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اوراپنی ٹیچرز کے تئیں عزت واحترام پیش کیا ۔طالبات نے نغمات ،گیتوں نظموں ،غزلوں تقاریر اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کرکے اساتذہ کی خدمت اور ان کی محنت وجدوجہد کی تعریف کی ۔
عیدگاہ روڑ پر واقع انٹر کالج کے احاطہ میں منعقد ہ پروگرام میں طالبات نے ترانہ کے ساتھ کیا ۔بعدازاں رحمت ،زویا ،لائبہ ،سائرہ اور نبیہ نے مختلف دلکش پروگرام پیش کئے ۔پروگرام کے دوران طالبات نے اپنی ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی رہنمائی اورتعلیمی خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر کالج پرنسپل صباء حسیب صدیقی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں ٹیچرز کی بڑی اہمیت اور وقار وعظمت ہے طالب علموں کی شخصیت سازی اور ان کی کامیابیوں میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ استاذ محض اپنے شاگردوں کو تعلیم ہی سے آراستہ نہیں کرتا بلکہ طالب علموں کو صحیح رہنمائی کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
انہوں نے طالبات کو شاندار پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اپنی زندگی میں بہترین کامیابی حاصل کرنے کے لئے ٹپس بھی بتائے ۔کالج کی ایجوکیشن انچارج شبانہ صفوان نے بھی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی ٹیچرز کے عزت واحترام کا ہمیشہ خیال رکھیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے یوم اساتذہ کی تاریخ اور اہمیت بھی بیان کی ۔
علاوہ ازیں شبانہ ذکی ،شاکرہ ،روبینہ شہزاد ،روبی ،عرشی ،فیبینا ،ندا ،شاہانہ ،زیبا ناز اور شاہین نے بھی طالبات سے خطاب کیا اور طالبات کو اچھے اخلاق اپنانے کا مشورہ دیا ۔پروگرام کی نظامت زیبا ناہید نے کیا ۔اس دوران ادارہ کی طالبات اور اسٹاف موجود رہا ۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔