تازہ ترین
محکمے سڑک کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے گھر پرچھاپے، پٹنہ سمیت 4 مقامات پر تلاشی، 10 لاکھ روپے نقد برآمدپٹنہ: ڈاک بنگلہ سے رُکن پورا تک چوڑی کی جائے گی سڑک ،توسیع کاری میں گرائی جائیں گی موریہ لوک اور کوتوالی تھانے کی دیواریںٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹاجامعہ رحمانی کی علمی و دینی ساکھ کی حفاظت سب کی ذمہ داری، حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی کی خانقاہ رحمانی، مونگیر حاضری، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی خطابسہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کامیوپی کے مذہبی اقدار کو کچلنے کی ہورہی ہے سازش، مذہبی توہین کرنے والوں کا اتر پردیش کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، باگیشور دھام کے بہانے اکھلیش یادو کاریاستی حکومت پر حملہرابطہ مدارس کے اجلاس میں منظور قرار دادیں مدارس کے لئے انتہائی اہمغیر ملکی ایپ کے ذریعے حوالہ کاری کا کاروبار، ٹھکانے لگائی گئی کروڑوں روپے کی کالی کمائی ، 15 افراد پولیس کی گرفت میں
Bihar

ٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹا

(پی این این)
پٹنہ:پٹنہ میں ٹرین کے اندر خواجہ سراؤں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی، جس سے ٹرین میں سوار مسافر خوف زدہ ہو گئے۔ خواجہ سراؤں نے ایک مسافر کی پہلے پٹائی کی اور پھر اسے دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ یہی نہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں نے مسافر سے رقم بھی چھین لی۔ چلتی ٹرین میں مسافروں سے زبردستی پیسے مانگنے اور مخالفت کرنے پر مارپیٹ کرنے کے معاملے میں ریلوے پولیس نے پانچ خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا ہے۔
الزام ہے کہ پانچوں خواجہ سرا ٹرین کی جنرل بوگی میں سوار ہو کر مسافروں سے زبردستی پیسے مانگ رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے اپنی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر ناراض خواجہ سراؤں نے اس کے ساتھ گالی گلوچ اور مارپیٹ شروع کر دی۔
الزام ہے کہ مارپیٹ کے دوران نوجوان کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس کی جیب سے 1500 روپے بھی چھین لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں روبیل عرف سونیا، ٹونی عرف سومیا، اظہر عرف خوشی، بانو عرف چمپا اور میراج عرف بجلی شامل ہیں۔ یہ تمام ملزمان ضلع بھوجپور کے بیہیا کے رہنے والے ہیں۔ ریلوے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 1500 روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، پٹنہ (مغربی) کے مطابق، متاثرہ نوجوان ماجد عالم (20) مشرقی چمپارن ضلع کے پہاڑپور تھانہ علاقے کے تحت برکورواں، وارڈ نمبر 12 کے رہنے والے ہیں۔
وہ دو نومبر کو داناپور ریلوے اسٹیشن سے ٹرین نمبر 12296 سنگھ مترا ایکسپریس کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن پر پانچوں ملزمان ٹرین کی جنرل بوگی میں سوار ہوئے اور مسافروں سے زبردستی پیسے مانگنے لگے۔ پیسے دینے سے معذوری ظاہر کرنے پر پانچوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور جیب سے 1500 روپے چھین لیے۔

متعلقہ خبریں