نئی دہلی : پرواز میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام دی انڈین آئیکون فلم ایوارڈز (TIIFA) کے تحت ٹایفا اچیورز ایوارڈز 2026 اورٹایفاکیلنڈر2027کی لانچنگ تقریب گارڈن گیلیریامیں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن، میڈیا، کاروبار، رئیل اسٹیٹ، فیشن اورتفریحی دنیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی12شخصیات کو انکی کامیابیوں اور خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ سال2027کے کیلنڈر میں شامل 12 کیلنڈر گرلز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔
تقریب میں جاری کردہ حتمی ایوارڈ لسٹ کے مطابق مسٹر ونود آنند کو ملک کے بزنس ٹائیکون،ڈاکٹرسندیپ مرواہ کو گلوبل میڈیا اینڈ کلچرل لیڈرشپ ایوارڈ،یاسرکو ینگسٹ انفلوئنسر اور عاصف اقبال کوصحافی کے زمرے میں اعزاز دیا گیا۔
اسی طرح شیوااور علی خان کو بالی ووڈاداکار، جبکہ مایا سنگھ کو بیوٹی آئیکون اینڈگلوبل پیجینٹ ونر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ زیشان صابری اورفیضان صابری کو مشترکہ طور پر رائزنگ اسٹارزکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔دیگر اعزازیافتگان میں محمد ہمایوں خان کو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں گروئنگ فیس آف دی ورلڈ،مسٹرزبیر صنم خان کو ٹی وی اینڈ بالی ووڈایکٹراور سی اے (ڈاکٹر) منوج کماراگروال کومینٹور آف بزنس پاتھ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسطرح مجموعی طور پر 11ایوارڈ کیٹیگریز میں12شخصیات کواعزازات پیش کیے گئے۔تقریب کا ایک اہم حصہ ٹی آئی آئی ایف اے کیلنڈر2027 کی رونمائی اور اس میں شامل ماڈلز کے ناموں کا اعلان بھی رہا۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق جنوری کیلئے تاب یلماز، فروری کیلئے تنوی گپتا، مارچ کیلیے نکیتا پرجاپتی، اپریل کیلئے سولنکی گھوش،مئی کیلیے خوشبوسنگھ،جون کیلئے جیت کور،جولائی کیلئے پیری،اگست کیلئے سمرن اروڑا،ستمبرکیلئےانامیکا،اکتوبر کیلئےسانیا خان ، نومبرکیلئےپریتی رائنااوردسمبر کیلئےشبنی اگروال کو کیلنڈر گرل کے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔تقریب کے کنوینر ڈاکٹر شمیم احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹایفا کا بنیادی مقصدفلم،میڈیا،فیشن،کاروباراور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اورمحنت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کرنے والی شخصیات کو ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے
۔ شمیم خان نے مزید کہا کہ آج کے دورمیں بیشمارباصلاحیت افراد اپنی محنت اورتخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے اور اپنے اپنے شعبوں میں اہم کردارادا کر رہے ہیں،لہذا ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی اورانکی کامیابیوں کو عوام کے سامنے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹایفااچیورزایوارڈزاورکیلنڈر2027کاانعقاداسی مقصدکی ایک کڑی ہے،لہذاہماری کوشش ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں اورسینئر و تجربہ کارشخصیات کی خدمات کو بھی مناسب طورپرتسلیم کیا جائے۔ ڈاکٹر شمیم نے تمام ایوارڈیافتگان،کیلنڈرگرلزاورتقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسطرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ 18 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی اس تقریب کاانعقاد اور انتظام پرواز میڈیا گروپ کی جانب سے کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر شمیم اے خان اس پروگرام کے چیئرمین کے طور پر بھی درج ہیں۔
ٹایفا اچیورز ایوارڈز:2026 اورٹایفا کیلنڈر 2027 کی شاندار تقریب
