تازہ ترین
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں 21 اور 22 نومبر کو سالانہ اجلاس دستاربندی، 73 علماء کرام، مفتیان عظام اور حفاظ کی دستاربندی، لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقعحضرت مخدوم فرید الدین طیلا بخش چشتیؒ کا 551واں سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیرایس بی آئی نے خصوصی کیمپ منعقد کرکے سرکاری اسکیموں کی دی جانکاری ،دیہی علاقوں میں رہنے والے بزرگوں اور معذور افراد کی سہولیات کے مد نظر اس طرح کے کیمپ کئے جارہے ہیں منعقد : شیلیندر شرمااے ایم یو میں ذیابیطس کے عالمی دن پر ورکشاپ کا اہتماممذہبی تنازعات کے سہارے بی جے پی کو مل سکتا ہے بڑا فائدہ : کاٹجودہلی میں آلودگی پھیلانے والوںکی خیر نہیں:ریکھا گپتادہلی میںٹھنڈ کے ساتھ آلودگی برقرارنوئیڈا میں SIR کے بعداضافہ ہوا 22,000 نئے ووٹر
uttar pradesh

اے ایم یو میں ذیابیطس کے عالمی دن پر ورکشاپ کا اہتمام

(پی این این)
علی گڑھ:اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علاج بالتدبیر نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ”ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات“ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی، جس میں اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج واسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز مہمانِ اعزازی تھے۔
مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور اس کی ابتدائی تشخیص اوروسیع پیمانے پر اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی ڈین پروفیسر سیدہ آمنہ ناز اور اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بی ڈی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
علمی نشستوں میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کی چیئرپرسن پروفیسر عطیہ ذکاء الرب، شعبہ اِنڈوکرائینولوجی کے پروفیسر حامد اشرف اور ورکشاپ کی آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر آسیہ سلطانہ نے خطبات دئے۔ اس کے بعد ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ورکشاپ میں مختلف شعبوں اور کالجوں سمیت علاقائی تحقیقی ادارے، سی سی آر یوایم، نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 محققین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد سعد احمد خان نے کلماتِ تشکر ادا کیے جب کہ ڈاکٹر صفیہ عثمانی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

متعلقہ خبریں