تازہ ترین
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں 21 اور 22 نومبر کو سالانہ اجلاس دستاربندی، 73 علماء کرام، مفتیان عظام اور حفاظ کی دستاربندی، لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقعحضرت مخدوم فرید الدین طیلا بخش چشتیؒ کا 551واں سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیرایس بی آئی نے خصوصی کیمپ منعقد کرکے سرکاری اسکیموں کی دی جانکاری ،دیہی علاقوں میں رہنے والے بزرگوں اور معذور افراد کی سہولیات کے مد نظر اس طرح کے کیمپ کئے جارہے ہیں منعقد : شیلیندر شرمااے ایم یو میں ذیابیطس کے عالمی دن پر ورکشاپ کا اہتماممذہبی تنازعات کے سہارے بی جے پی کو مل سکتا ہے بڑا فائدہ : کاٹجودہلی میں آلودگی پھیلانے والوںکی خیر نہیں:ریکھا گپتادہلی میںٹھنڈ کے ساتھ آلودگی برقرارنوئیڈا میں SIR کے بعداضافہ ہوا 22,000 نئے ووٹر
Bihar

حضرت مخدوم فرید الدین طیلا بخش چشتیؒ کا 551واں سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر

(پی این این)
بہار شریف؍نالندہ:حضرت مخدوم فرید الدین طیلا بخش چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 551واں سالانہ عرس مبارک 6 جمادی الثانی 1448 ہجری، 17 نومبر 2026، بروز منگل نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڈیشہ سمیت مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے زائرین نے درگاہ پر حاضری دے کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
عرس مبارک کے موقع پر نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نماز مغرب کے بعد چادر پوشی اور گل پوشی کی رسم ادا کی گئی، جبکہ شجرہ خوانی کا بھی اہتمام ہوا۔ شام سات بجے سے میلاد النبی ﷺ کی محفل منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام نے اپنی تقاریر کے ذریعے اسلامی تعلیمات، محبت، بھائی چارے اور اولیائے کرام کی زندگی و خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد محفل سماع کا انعقاد ہوا۔
محفل سماع کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا اور تمام زائرین کے درمیان لنگر تقسیم کیا گیا۔یہ تمام پروگرام خانقاہ فریدیہ چشتیہ کے سجادہ نشین و متولی سید عادل حیدر کی سرپرستی میں بحسن و خوبی انجام پایا۔
اس موقع پر حضرت مولانا ارشد افضل خان، افضلیہ خانقاہ، شیرپور، اکبرپور، ضلع نوادہ کے سجادہ نشین؛ ضلع نوادہ کے چھوٹی شیخ پورہ واقع خانقاہ چشتیہ کے سجادہ نشین و متولی ایان الدین چشتی کے صاحبزادے حضرت سید سلمان چشتی؛ عظیم و معروف شاعر حضرت مولانا شفٹن عظیم آبادی (پٹنہ)؛ خانقاہ خلوت، بہار شریف کے سجادہ نشین سید شاہ فاضل سر فردوسی صاحب اور حافظ فدا حسین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سوشل ایکٹیوسٹ رومی خان (شیرپور محلہ)، فیاض صاحب، رجنی کانت، تابش حیدر، فضلِ ربی، چاندپورہ کے امام و خطیب مولانا انجم صدیقی، حافظ محمد شہنواز، ماسٹر زاہد حسین، ڈاکٹر جہاں گیر، محمد باکو، لڈن، منہاج، زبیر خان اور گڈو سمیت چاندپورہ کے معززین اور بڑی تعداد میں مقامی زائرین موجود رہے۔
عرس مبارک کے موقع پر تمام زائرین نے بزرگوں کی تعلیمات اور ان کے روحانی فیض سے استفادہ کیا۔ پورا پروگرام محبت، اخوت، بھائی چارے، عقیدت و احترام اور مذہبی ہم آہنگی کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں