(پی این این)
حاجی پور/ ویشالی:وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 نومبر کو مجوزہ دورۂ بہار اور ویشالی میں منعقد ہونے والی عوامی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بی جے پی کے ریاستی صدر جناب سنجے سراوگی ویشالی پہنچے۔ انہوں نے ضلع کے راجاپاکر بلاک کے جعفر پٹی میں بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بھیکھو بھائی دلسانیا اور بہار حکومت کے سابق وزیر و رکن اسمبلی منگل پانڈے کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود رہے۔میٹنگ کے بعد ریاستی صدر نے جلسہ گاہ اور ہیلی پیڈ کا معائنہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار آمد کو لے کر عام لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بہار کے عوام، خصوصاً ویشالی اور آس پاس کے اضلاع کے لوگوں سے 21 نومبر کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 20 نومبر کو موجودہ این ڈی اے حکومت کے ایک سال مکمل ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مسلسل بین الاقوامی سطح پر اپنا وقار بلند کر رہا ہے، وہیں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سابق وزیر اعلیٰ اور این ڈی اے کے متفقہ رہنما نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی مسلسل ترقی اور بہار میں ترقیاتی کاموں کو مل رہی رفتار کی وجہ سے عوام میں ان کے پروگرام کو لے کر خاصا جوش و خروش ہے۔
21 نومبر کو ویشالی میں وزیر اعظم کی مجوزہ عوامی ریلی تاریخی اور بے مثال ہوگی، جس میں بہار کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بی جے پی کارکنان پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہیں۔ ویشالی سمیت آس پاس کے اضلاع میں بھی عوام کے درمیان پروگرام کو لے کر کافی جوش و خروش ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عوامی ریلی میں شرکت کرکے وزیر اعظم کا استقبال کریں اس موقع پر بی جے پی ویشالی جنوبی کے ضلعی صدر اجے کشواہا، ضلع انچارج سنجے سہائے، حاجی پور کے رکن اسمبلی اودھیش سنگھ، پروگرام کنوینر سنجیو چورسیا، ضلع جنرل سکریٹری رویندر سنگھ، اجیت پانڈے، پری رنجن داس، پنکج کمار پنکج، بی جے پی لیڈر کلیانی ٹھاکر، ضلع ترجمان ٹنکج کمار سنگھ، انمول بھاردواج، بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلعی صدر کلیانی کشواہا، یوا مورچہ کے ضلعی صدر راجیو برہمرشی سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان اور ان کے اراکین موجود تھے۔
ویشالی میں تاریخی ہوگی وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلی: سنجے سراوگی، پی ایم کی بہار آمد کو لے کر عوام میں زبردست جوش و خروش، بڑی تعداد میں لوگ ہوں گے شریک: منگل پانڈے
