تازہ ترین
کیا تصوف ایک متوازی دین ہے؟ امکانات کے علمی مذاکرے میں سنجیدہ بحثدہلی کے پانی کے صارفین کا ہوگا ای ۔کے وائی سی، گھر گھر جا کر ہوگی جانچمعمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپا
Bihar

وندے ماترم کا قانون سیکولر اقدار کے منافی : امیر شریعت

(پی این این)
پھلوا ری شریف:وندے ماترم پر بنےپالیمانی قانون پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر شریعت بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نےکہا کہ یہ گیت سیکولر اقدار کےقطعی منافی ہےکیونکہ یہاں ہر مذہب کے مانے والوں کو اپنے مذہبی اصول وعقائد پر زندگی گذارنے اور اس پر عمل کرنے کا دستوری حق حاصل ہے اور وندے ماترم مسلمانوں کے عقیدہ توحید سے براہ راست متصادم ہے ،چونکہ اس کے اکثر اشعار شرکیہ کلمات پر مشتمل ہیں ،ہمارا ملک ہمارے لئے محبوب ضرور ہے لیکن معبود تو صرف اللہ کی ذات ہے اور اس گیت میں زمین کو معبود تصور کیا گیا ہے جو کہ ہمارے مذہبی فکر ومزاج سے میل نہیں کھاتاہے۔
امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ ایمان مومن کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور اس گیت کے پڑھنے سے مسلمانوں کا عقیدہ مجروح ہوتا ہے ،اس لئے ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قانون پر نظر ثانی کرے اور ملک کے آئینی اقدار کی حفاظت کی خاطر اسکو کالعدم قرار دے ماضی میں بھی ملک کی ملی تنظیموںاور امن پسند شہریوں نے اس گیت کی لازمیت پر سوال اٹھایا تھا کہ اس کو ہر گز نافذ نہ کیا جائے، مگر افسوس ہے کہ مرکزی حکومت نے اس کو جلد بازی میں منظور کرکے مذہبی حقوق کے بنیادی دفعات پر ضرب لگائی ہے لہذا اس کو فوراً واپس لیاجائے ۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔