تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
بہار

وقف قانون ملک کے جمہوری اقدار کے خلاف: مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی

(پی این این)
پٹنہ :نیا وقف قانون نہ صرف اسلامی شریعت کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ دستور ہند کی روح اور سپریم کورٹ کے کئی فیصلوں کے بھی خلاف ہے ، اس قانون کے نتیجے میں مساجد و مدارس ،مقابر و خانقاہیں اور مذہبی مقامات پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں ؛اس لیے ہم اس کالے قانون کے خلاف آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا وقف قانون ملک کے جمہوری اقدار کے خلاف ہے، اسی لیے امارت شرعیہ کی قیادت میں ۲۹؍جون ۲۰۲۵ءکو پٹنہ کے گاندھی میدان میں “وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس” منعقد ہو رہی ہے ،جس کی صدارت امیر شریعت مولانا سیداحمدولی فیصل رحمانی فرمائیں گے، اس کانفرنس میں ریاست اور بیرون ریاست کے ممتاز علماء ،قائدین اور ملی تنظیموں کے ذمہ دار حضرات شرکت فرمائیں گے اور قوم وملت کو آئندہ کے لئےلائحہ عمل بتلائیں گے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور بہار کی جملہ ملی تنظیموں، خانقاہوں کے سجادگان اور دینی اداروں کے مشترکہ تعاون سے ۲۹؍ جون کو ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، رضا کار مقرر کر دیے گئے ہیں، عوامی رابطوں کے ساتھ انہیں سہولت بہم پہنچانے کی جدوجہد کی جا رہی ہے، اجلاس کے انتظام وانصرام کے لئے جو۱۹؍کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کےکنوینرحضرات شب و روز بیدار مغزی ،تندہی اور اخلاص کے جذبے سے سارےا مور انجام دے رہے ہیں ،شرکا ءکے قیام و طعام ،اجلاس گاہ تک پہنچانے کے لیے رضاکار ہمہ جہت کوشش کر رہے ہیں ا ن شاءاللہ یہ کانفرنس تاریخ ساز ہوگی اور حکومت کے کانوں تک لاکھوں لوگوں کی پرزور آواز پہنچائی جائے گی۔
پٹنہ کے مسلمان اور براداران وطن سے اپیل ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کے لئے چاروں صوبوں کے علاوہ ملک کے دیگرصوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں جو لوگ آرہے ہیں ان کے قیام وطعام ،پانی اور دیگر سہولیات کا خاص نظم کریں،اہل پٹنہ نےماضی میں ضیافت کی جومثال قائم کی ہے ہمیں قوی امید ہے کہ اس موقع پر بھی مہمانوازی وضیافت میں اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، اللہ تعالیٰ تمام حضرات کے تعاون کوقبول فرمائے اور ہرطرح کی کامیابی سےہمکنارفرمائے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔