تازہ ترین
بہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائیایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،چار رنگوں کے ’ڈسٹ بِن‘ سے بچوں نے سکھایا کچرا انتظام، گھر گھر پہنچایا صفائی کا پیغام، اردو پرائمری اسکول چاترگھاٹ میں ایکو کلب کے تحت بیداری مہم کا اہتمام5 سیٹیں نہیں، 50 اضلاع میں ہوئی بی جے پی کی شکست, اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج پر اکھلیش یادو کا شدید حملہاے ایم یوطلبہ یونین کے سابق صدرڈاکٹر اعظم بیگ پہنچے علی گڑھ، طلبہ یونین انتخابات کے امیدواروں اور دیگرطلبہ سے کی ملاقاتدیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیاندنیا کیلئے3 منٹ، آخرت کیلئے ہمیشہ کی کریں تیاری : خطیب محمد اقبال، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران دنیا کی عارضی زندگی اور آخرت کی دائمی زندگی پر خطابمالیگاؤں میں ابوبکر علی حسن چودھری کا شاندار عوامی استقبال، دیولالی اسمبلی حلقے کی اہم ذمہ داری ملنے پر رابطہ آفس میں جشن کا سماں
اتر پردیش

نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز نے جیتے 5 انعام

لکھنؤ: بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ ان میں اسلامی روح پھونکنے کے لئے یوتھ امیکس ایجوکیشنل سوسائٹی نے نعتیہ مقابلے کا اہتمام سینٹ روز پبلک اسکول گڑھی پیر خاں میں کیا، جس میں متعدد اسکولوں کے مختلف عمر کے بچے بچیوں نے نعتیہ مقابلے میں حصہ لیا۔ صدارت کے فرائض مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے انجام دیتے ہوئے کہا۔ دنیا کی ضرورتوں کے لئے جہاں عصری علوم کا حصول ضروری ہے وہیں دینی فکر پیدا کرنے کے لئے مذہبی و دینی معلومات کا جاننا ازحد ضروری ہے۔ آقا سے محبت ایمان کا جزو لازم ہے۔
واضح رہے نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز پبلک اسکول کے بچے و بچیوں نے بہتر مظاہرے کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔انعام یافتگان کی ترتیب اس طرح ہے:گروپ B میں محمد عیان {اول} رہے۔ عالیہ پروین {دوم}
گروپ C میں عالمہ منصور (اول) اور حنین حسن خاں ( دوم ) آئے۔
گروپ D میں شامل ام کلثوم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی واعزازی کی صف میں شامل شفیق الزماں { پی سی ایس} انجینئر محمد انس خان، سید بابر اشرف، سید محمد احمد میاں فرنگی محلی، عبدالباسط خان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں مختلف انعامات سے نوازا اور اسکول کے ذمے داران کی تعریف کی۔ پروگرام کی کامیابی پر سینٹ روز پبلک اسکول منیجر ڈاکٹر منصور حسن خاں نے آرگنائزر پروگرام انور حسین، رضا حسین ایڈوکیٹ کے مثبت قدم کی کھل کر تعریف کی۔
مزید کہا اس طرح کے بامقصد پروگراموں کے ذریعے نونہالان قوم میں اپنے آقا کے تئیں محبت و عقیدت بڑھے گی اور وہ راہ حق پر گامزن ہوں گے۔
حکم کی حیثیت سے ڈاکٹر عتیق فاروقی { سابق پرنسپل ممتاز پی جی کالج} اور ڈاکٹر اسرارالحق قریشی نے شرکت کی اورآرگنائزر پروگرام کے لئے ستائشی کلمات ادا کئے۔

 

متعلقہ خبریں