تازہ ترین
ریاستی محکمۂ تعلیم میں بڑی بدعنوانی، کلرک نے ڈیجیٹل ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعہ کیا 76 لاکھ کا غبن،انتظامیہ نے کیا معطلامارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقادڈاکٹر شعیب راہی کی ادبی خدمات پر کامیاب سیمینارمنعقد،پروفیسر احمد بدر سند اعزاز سے سرفرازسیوان:جیویکا گتھنی نے کامیابی سے’یوتھ موبلائزیشن مہم‘ کاکیا انعقاد،روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تحت 10 نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈ کے عہدوں کے لیے کیاگیا منتخبسر سید احمد خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سینٹ جانس کالج میں مضمون نویسی کا مقابلہ’تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اعلیٰ انسانی اقدار بھی ضروری‘،شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میں جشن سر سید تقریبات کا آغاز’گنے کی قیمت 700 روپے نہیں تو بی جے پی کو ووٹ نہیں‘ ،کسانوں کی میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کا اعلانسپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہ
بہار

مفت آپریشن کے بعد 10 مریضوں کی بحال ہوئی بینائی

(پی این این)
چھپرہ :لائنز کلب چھپرہ سارن کے زیراہتمام اتوار کو شہر میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور 10 ضرورت مند آنکھوں کے مریضوں کے موتیا کے آپریشن مفت کیے گئے۔یہ آپریشن آئی کیئر سنٹر میں بہار کے مشہور ماہر چشم اور ضلع 322 ای (بہار و جھارکھنڈ) کے سابق ضلع گورنر ڈاکٹر ایس کے پانڈے نے کیا۔انہوں نے فیکو طریقہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ آپریشن کئے۔
کیمپ کا افتتاح شہر کے مشہور سرجن ڈاکٹر اے کے ترپاٹھی،ڈاکٹر سنتوش کمار پانڈے اور سیما پانڈے نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ایس کے پانڈے نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں موتیا بند کے 100 بے سہارا مریضوں کا مفت آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چھپرہ میں 11 لائنز کلب ہیں اور تمام کلبوں کے بینر تلے آنے والے دنوں میں 10-10 موتیا بند کے مریضوں کا مفت آپریشن کیا جانا ہے۔اس آپریشن کے بعد تمام مریضوں کو ناشتے کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔مستفید نے لائنس کلب چھپرہ سارن کی کوششوں کی تہہ دل سے تعریف کی۔’ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو دیکھنا آسان ہو جائے گا۔راما دیوی،دھروپتی دیوی،رامیشور پرساد،آشا دیوی،سمتری دیوی،سوکائی رائے،کامیشور رائے،محمد عرفان،رشیدہ خاتون،ہریندر سنگھ نے بھی اس نیک کام کے لیے کلب کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ کی کامیابی میں بیریندر ناتھ گپتا،اجے سنہا،سنیل کمار،راج کمار سنگھ،دلیپ چورسیا،ڈاکٹر ایس ایس پانڈے،ساکیت،باسودیو نارائن پانڈے سمیت آئی کیئر سنٹر کے تمام اہلکاروں نے بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔