تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
اتر پردیش

محکمہ اقلیتی امور نے بلاک وار تیار کی مدارس کی فہرست، 30 اپریل تک مکمل کرنے کا مشن

مدرسہ

(پی این این)
دیوبند: ضلع میں رجسٹرڈ مدارس کی جانچ شروع ہو گئی۔ افسران مقررہ آٹھ نکات پر مدارس کی جانچ کریں گے۔ جو مدارس معیار پر پورے نہیں اتریں گے، ان کی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی۔

اس پوری کارروائی کو 30 اپریل سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت کے پورٹل پر ضلع کے 687 مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ اقلیتی امور کے محکمہ نے بلاک وار مدارس کی فہرست تیار کی ہے۔ ان مدارس کی جانچ کی ذمہ داری ضلع سطح کے 69 افسران کو سونپی گئی ہے۔ جن مدارس کی جانچ ہوگی، ان میں میونسپل کارپوریشن سہارنپور کے 128، دیوبند علاقہ کے 128 مدارس شامل ہیں۔ اسی طرح، بلیا کھیڑی بلاک کے 46، گنگوہ کے 47، مظفرآباد بلاک کے8 مدارس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نانوتہ، رام پور منیہاران، نکوڑ، بہٹ وغیرہ علاقوں میں موجود مدارس کی بھی جانچ ہوگی۔ آٹھ نکاتی جانچ میں مدرسہ کی منظوری کی حیثیت، سوسائٹی کی رجسٹریشن یا تجدید کی حیثیت کو جانچا جائے گا۔ طلبہ کی

رجسٹرڈ تعداد، معائنے کے وقت موجودگی، یو-ڈائس نمبر، پین نمبر، اپار آئی ڈی اپڈیٹ وغیرہ نکات شامل کیے گئے ہیں۔ ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر سمن گوتم نے بتایا کہ مدارس کی جانچ آج منگل کے دن سے شروع ہو گئی۔ 69 افسران کی ٹیم بنائی گئی ہے، ایک افسر کو 10 مدرسوں کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے سبھی نے آج سے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ۱۵ دنوں میں مکمل کر کے رپورٹ تیار کرکے حکومت کو بھیج دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔