(پی این این)
پٹنہ: بہار پولیس کے تجربہ کار اور ممتاز پولیس افسر محمد متفق احمدکو ان کی طویل، شاندار اور قابلِ ذکر خدمات کے اعتراف میں بھارتی پولیس سروس (Indian Police Service—IPS) میں ترقی دی گئی ہے۔ ان کی آئی پی ایس میں ترقی کے سلسلے میں Selection Committee Meeting (SCM) کا اجلاس 11 ستمبر 2026 کو منعقد ہوا، جس کے بعد وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کی جانب سے اکتوبر 2026 میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا। یہ ترقی ان کے کئی برسوں پر محیط ممتاز پولیس کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل تصور کی جا رہی ہے۔
محمد متفق احمد نے اپنے پولیس کیریئر کے دوران نہ صرف مشکل اور حساس علاقوں میں قانون و نظم کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پیچیدہ جرائم کی تفتیش، خطرناک مجرموں کے خلاف کارروائی، اغوا کے مقدمات میں بازیابی، خصوصی سکیورٹی اور بڑے سرکاری پروگراموں کے انتظام میں بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیچ کے ٹاپر رہے۔ انہوں نے ملک کے معروف Greyhounds Anti-Extremist Tactics Course میں DySP زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی ان کی آپریشنل، ٹیکٹیکل اور انسدادِ انتہاپسندی کی خصوصی تربیت میں غیر معمولی صلاحیت کی عکاس ہے۔
محمد متفق احمد کے نام کئی اہم اور حساس مقدمات کی کامیاب تفتیش اور کارروائیاں رہی ہیں۔ بہار شریف میں 12.5 کلوگرام چاندی کی برآمدگی، پٹنہ میں ایک حساس عصمت دری کے مقدمے کی مؤثر تفتیش، ₹100 کروڑ کے جعلی اسٹامپ پیپر ریکٹ کا پردہ فاش اور پٹنہ میں بدنام زمانہ سیریل کلر مکیش کی گرفتاری ان کی نمایاں تفتیشی کامیابیوں میں شامل ہیں۔
مظفرپور میں بھی انہوں نے متعدد پیچیدہ مقدمات میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف معاملات میں امیت، وپل، اوم پرجاپتی اور ببلو کی بازیابی کے علاوہ اغوا شدہ اسکولی بچوں کو بحفاظت بازیاب کرانے میں بھی ان کی قیادت میں کارروائیاں کامیاب رہیں۔ نالندہ میں اغوا شدہ نومولود بچے کی بازیابی بھی ان کی نمایاں کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔ایک پیچیدہ بین ریاستی قتل کے مقدمے کی مؤثر تفتیش اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابی پر انہیں ڈی جی پی، بہار کی جانب سے تعریفی خط بھی دیا گیا۔
ان کی خدمات صرف جرائم کی تفتیش تک محدود نہیں رہیں۔ انہیں پٹنہ کے پہلے Chief Metro Security Officer کے طور پر بھی ذمہ داری سونپی گئی، جہاں انہوں نے پٹنہ میٹرو کے سکیورٹی نظام کی بنیاد رکھنے اور اس کے ابتدائی سکیورٹی فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔اس اہم ذمہ داری کی کامیاب انجام دہی پر انہیں ڈی جی، BSAP کی جانب سے تعریفی خط بھی حاصل ہوا۔ یہ ذمہ داری ان کی خصوصی سکیورٹی، انتظامی منصوبہ بندی اور بین محکمہ جاتی رابطہ کاری کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
محمد متفق احمد نے ملک کی اعلیٰ شخصیات اور بین الاقوامی معززین کی سکیورٹی سے متعلق متعدد اہم ذمہ داریاں بھی کامیابی سے انجام دیں۔ 2024 G20 Labour Engagement Group Summit کے دوران پٹنہ میں معزز صدرِ جمہوریہ ہند، وزیر اعظم ہند اور بین الاقوامی معززین کے لیے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داریوں میں ان کا اہم کردار رہا۔اس کے علاوہ 12 جولائی 2022 کو معزز وزیر اعظم کے ہاتھوں بہار ودھان سبھا سنچری میموریل پلر کے افتتاح کے موقع پر بھی انہوں نے سکیورٹی انتظامات کو مؤثر انداز میں انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنی موجودہ ذمہ داری کے دوران بھی انہوں نے بڑے سرکاری پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ گاندھی میدان میں 18 مئی اور 18 جون 2026 کو منعقد ہونے والے اہم پروگراموں کے مؤثر انتظام پر انہیں ڈی جی، ہوم گارڈ اینڈ فائر سروسز، بہار کی جانب سے تعریفی خط دیا گیا۔ان مسلسل کامیابیوں نے یہ ثابت کیا کہ محمد متفق احمد نے پولیس سروس کے دوران تفتیش، آپریشن، سکیورٹی، انتظامی منصوبہ بندی اور قیادت—تمام اہم شعبوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
محمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقی
