تازہ ترین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹدہلی نے 18 سال میں ستمبر کی سب سے سرد رات
اتر پردیش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقد

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کے تحت صفائی مِتروں کی صحت، تحفظ اور فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی صفائی متر سلامتی کیمپ منعقد کیا، جس میں 150 سے زائد صفائی متروں کی جامع طبی جانچ کی گئی۔ کیمپ میں میڈیسن، امراضِ نسواں، ناک، کان و حلق، امراضِ چشم اور ڈینٹل ماہرین نے طبی خدمات فراہم کیں۔ پھیپھڑوں کے افعال کی جانچ اور خون میں شکر کی سطح کی جانچ بھی کی گئی۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے معالجین نے صحت بیداری سیشن بھی منعقد کیے۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، رجسٹرار پروفیسر سروش عمر اور ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری کی موجودگی میں کیمپ کا افتتاح کیا۔ پروفیسر محمد اطہر انصاری نے ’سوچھتا‘ کے سلسلہ میں حلف کی بھی قیادت کی۔
صفائی متروں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیمپس کی صفائی برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار کو سراہا اور ان کی صحت اور وقار کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کیمپس کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے وقف افراد کے لیے باوقار اور معاون ماحول کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل اٹینڈنس اسکیم (ایم اے ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر قاضی احسان علی نے صحت کے مسائل کی بروقت شناخت اور ان سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے طبی جانچ اور وقت پر علاج کی اہمیت پر زور دیا۔
یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں صفائی مِتروں کے لیے مختلف احتیاطی اور خصوصی طبی خدمات کو ایک ہی جگہ فراہم کیا گیا۔
پروگرام میں گرین انرجی کی کوآرڈینیٹر پروفیسر صفیہ کاظمی، شعبہ پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کی چیئرپرسن پروفیسر نیہا اگروال، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم، پروفیسر سائرہ مہناز، لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد اور ایم اے ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد بھی شریک ہوئے۔
میڈیکل اٹینڈنس اسکیم، شعبہ کمیونٹی میڈیسن اور یونیورسٹی ہیلتھ آفس نے مشترکہ طور سے یہ پروگرام منعقد کیا۔ صفائی انسپکٹر مسٹر وائی پی سنگھ اور ان کی ٹیم نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں