تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائر

Oplus_131072

(پی این این)
حاجی پور:پورے بہار کے اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کی ایک ہنگامی میٹنگ پٹنہ شہر واقع گاندھی میدان میں ہوئی۔ جس میں پورے بہار کے امیدوار کثیر تعداد میں شریک ہوئے تمام امیدواروں نے یہ فیصلہ لیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں میں غلط سوالوں کا نمبر دینے کا حکم دیا گیا ہے ایسے ہی ہائی کورٹ کے مختلف فیصلوں میں غلط سوالوں کا نمبر دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
یونین کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وہ تمام فیصلے جس میں غلط سوالوں کا نمبر دینے کا حکم ہے وہ سارے فیصلے ہمارے پاس موجود ہیں ابھی جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ اردو اساتذہ کے لیے آیا ہے ہم اسی کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ پورے بہار میں 12 ہزار اردو ٹی ای ٹی امیدواروں سے زیادہ کوئی مظلوم نہیں ہے حکومت نے لیگل اوپینین لیے لیا جو امیدواروں کے حق میں آیا محکمہ تعلیم نے رزلٹ جاری کرنے کے لیے لیٹر جاری کیا۔ پھر بھی 10 سالوں سے اردو ٹی ای ٹی کا رزلٹ جاری نہیں ہوا درجنوں بار سابق وزیر اعلی نتیش کمار نے یقین دلایا پھر بھی آج تک ہم انصاف کے ہی انتظار میں بیٹھے ہیں اردو بنگلہ ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے یہ بھی کہا کہ اب لڑائی کرو یا مرو کی ہوگی ۔
روڈ اور کورٹ دونوں سے لڑائی لڑیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ایس ٹی ای ٹی کے طرز پر اردو ٹی ای ٹی کا رزلٹ جاری کرے میٹنگ میں مولانا حشم الدین ، انعام الحق ، شبانہ اظمی ، غزالہ پروین ، عادل حسین ،امن ایوبی ، امتیاز عالم ، محمد ریاض الدین ،زینت پروین عنایت اللہ سہراب وغیرہ موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں