Connect with us

اتر پردیش

کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے استحصال کو ختم کیا جائے : سماجوادی پارٹی

Published

on

(پی این این)
دیوبند: سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ممبر رام جی لال سمن کے قافلہ پر کرنی سینا کی جانب سے کئے جانے والے حملہ اور پسماندہ ،دلت ،اقلیتی طبقات اور دیگر کمزور طبقات پر کئے جانے والے ظلم اور استحصال کے خلاف پارٹی کی قومی قیادت کی اپیل پر سماجوادی پارٹی کارکنان نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ¿ہند کے نام ایک میمورنڈم سیٹی مجسٹریٹ کے سپرد کیا ۔سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری عبدالواحد کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے حقیقت نگر کے رام لیلا میدان پر جمع ہوکر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ،ضلع صدر چودھری عبدالواحد نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح سے پسماندہ ،اقلیتی طبقے اور کمزور طبقے کے لوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے اور ان طبقات کے لوگوں کو قتل کئے جانے کے معاملات کو جس طرح دبایا جارہا ہے یہ حکومت کی بدنظمی اور قانونی خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کے خلاف بھی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔
سابق ایم پی حاجی فضل الرحمن اور قومی جنرل سکریٹری چودھری رودرسین ،صوبائی سکریٹری مظاہر رانا نے کہا کہ گذشتہ 27 اپریل کو بلند شہر جانے والے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ممبرپارلیمینٹ رام جی لال سمن کے قافلہ پر علی گڈھ میں کرنی سینا کے لوگوں نے حملہ کرکے گاڑیوں کو نقصان پہونچایا تھا ،اس حملہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے ،لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف محض خانہ پری کے لئے کارروائی کی گئی ہے جو بے حد شرمناک ہے اور حکومت کی جانب دارانہ پالیسی کو ظاہر کرتی ہے ،سابق ایم ایل اے منوج چودھری ،سابق ایم اے معاویہ علی ،سابق وزیر مملکت ونود تیجیان نے کہا کہ سماجوادی پارٹی آئین کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مسائل اور پریشانیوں کو مضبوطی کے ساتھ اٹھانے کا کام کررہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی ،انہو ں نے کہا یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ رام جی لال سمن کے قافلہ پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کی رسمی کارروائی کی گئی
-کیونکہ کچھ ہی دیر کے بعد انہیں چھوڑدیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکومت کی سوچی سمجھی سازش تھی-
،انہوںنےحکومتسےمطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور جن کمزور طبقات اور اقلیتوں کا استحصال کیا
جارہا ہے اس کو فوراً بند کیا جائے ،اس موقع پر شہر صدر حاجی نواب انصاری ،سابق وزیر سرفراز خاں ،صوبائی سکریٹری مانگے رام کشیپ ،ضلع جنرل سکریٹری جتیندر رانا ،ابھےشیک ٹنکو،چودھری سلیم اختر ،فیصل سلمانی ،فرہاد گاڑا ،چودھری عبدالغفور ،روحی انجحم ،ممتاچودھری ،واصل ،مستقیم رانا ،امت گوجڑ ،کاشف علوی ،جمال صابری ،مہ جبیں خاں ،ولاس رانا ،حسین قریشی ،چودھری واصل ،محمد اسلم ،اسرار چودھری ،سدیش گوجڑ ،ارشاد سلمانی ،عرفان علیم ،ندیم قریشی ،محفوظ انصاری ،سندیپ سینی ،راجیش سینی ،راﺅ ثاقب ،کیف قریشی ،چودھری جملہ سنگھ ،وراثت خان ،حنا صدیقی ،زندہ گوجڑ اور ثاقب ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے ۔

uttar pradesh

یومِ آزادی پر چیئرپرسن صبینہ زیدی اور ندیم عباس زیدی نے متعدد مقامات پر کی پرچم کشائی، وطن پرستی پر دیا زور

Published

on

(پی این این)
نوگانواں سادات /امروہہ: نوگانواں سادات میں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پرمسرت موقع پر نگر پنچایت نوگانواں سادات کی چیئرپرسن صبینہ زیدی اور سابق چیئرمین سید ندیم عباس زیدی نے قصبے کے مختلف تعلیمی و سماجی اداروں میں منعقدہ پروگراموں میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔
پرچم کشائی کے بعد تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سید ندیم عباس زیدی نے وطن پرستی، قومی اتحاد اور تعلیم کی اہمیت پر مبنی ایک پرمغز اور متاثر کن پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے اوراس کی حفاظت و ملک کی پیش رفت کی ذمہ داری اب موجودہ نسل پر ہے۔اپنے خطاب میں ندیم عباس زیدی نے بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ہمارے نوجوانوں کا اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری ہے۔ جب ہماری نوجوان نسل جدید علوم اور اعلیٰ تربیت حاصل کر کے وطن کی خدمت کیلئے آگے آئے گی، تبھی ہمارا ملک دنیا میں ایک ممتازمقام حاصل کر سکے گا۔”
صبینہ زیدی اور ندیم عباس زیدی نے قصبے کے متعدد معروف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ آزادی کی خوشیاں سانجھا کیں۔ اس دوران فرید میموریل انٹر کالج، نوگانواں سادات، جامعہ انصار العلوم، نوگانواں سادات ایس اے ایم انٹر کالج نوگانواں سادات، جامعہ عالیہ جعفریہ، نوگانواں سادات میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔

Continue Reading

uttar pradesh

سماجوادی پارٹی ضلع بجنور دفتر میں فکری نشست کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
بجنور:بجنور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی جینتی کے موقع پر سماجوادی پارٹی ضلع بجنور دفتر میں فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ضلع صدر ہنی فیصل نے کی جبکہ نظامت ضلع دفتر انچارج اخلاق پپو نے کی۔
ضلع صدر ہنی فیصل نے کہا کہ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی نے انگریز حکومت کے خلاف ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ان کی قربانی، جرات، خودداری اور وطن پرستی ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی نے مشکل حالات میں بھی اپنی خودداری اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی زندگی ہمیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے اور ملک و سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ترغیب دیتی ہے۔ضلع صدر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہا پرشوں اور ویرانگناؤں کی جدوجہد اور افکار کو عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی قربانی ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں درج رہے گی۔
اس موقع پر موجود رہے: مدن سینی، ست پال سنگھ، پربھا چودھری، محمود قصار، بی کے کشیپ، منوج راجپوت، پنکج بشنوئی ایڈو، سیما، سلیم، نمن پردھان، شیو کمار گوسوامی، رامندر یادو، پرمود پردھان، وقار رائن، دلشاد انصاری، احمد خضر خان سمیت سماجوادی پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان۔
پروگرام میں موجود تمام عہدیداروں اور کارکنان نے ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اصولوں اور جدوجہد سے سبق لینے کا عہد کیا۔

Continue Reading

uttar pradesh

امروہہ: ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن گوڑ نے کلکٹریٹ پرلہرایا قومی پرچم

Published

on

(پی این این)
امروہہ: ضلع میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن گوڑ نے کلکٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی۔ اس کے بعد وہ گاندھی کے مجسمے پر گئے اور مہاتما گاندھی کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ جج وویک کمار نے کچہری کے احاطے میں پرچم لہرایا اور وکلاء سمیت سبھی کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی سالمیت اور باہمی ہم آہنگی پر زور دیا۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ لکھن سنگھ یادو نے پولیس آفس میں پرچم کشائی کی۔
چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اشونی کمار مشرا نے وکاس بھون میں پرچم کشائی کی۔ چیرمین ششی جین اور ایگزیکٹیو آفیسر دنیش کمار نے نگر پالیکا پریشد دفتر میں پرچم کشائی کی اور ملک کے لافانی شہیدوں کو یاد کیا۔ نایاب عباسی ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری قسیم اشرف، ڈاکٹر نسیم اور ڈاکٹر مہتاب علی سمیت تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔ مسلم کمیٹی کے صدر اقبال احمد خان نے میونسپل کارپوریشن کے بالمقابل سماجی کارکن آصف قریشی کی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر آصف قریشی، ڈاکٹر نجم النبی رومی شفاعت، اور شہزاد پرویز سمیت تمام ممبران موجود تھے۔
ہاشمی ڈگری کالج میں ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پرنسپل رضوانہ کلثوم اور تمام شعبہ جات کے ترجمان موجود تھے۔ شہر کے ایم ایل اے اور سابق وزیر محبوب علی نے جی ایم ایس کالج میں پرچم کشائی کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹرمعراج حسین کی رہائش گاہ پر ہماچل پردیش کے شاہ پور سے ایم ایل اے اور امروہہ ضلع کے لیے تنظیم کے تخلیق پروگرام کے انچارج کیول سنگھ پٹھانیا نے قومی پرچم لہرایا اور ملک کے شہیدوں کو یاد کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر معراج حسین، محمد یاسر انصاری، نریندر راٹھی، اور انتظار نقوی سمیت کانگریس کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں ضلع صدرمست رام سنگھ یادو، سنت رام سنگھ یادواور کئی پارٹی کارکنوں نےشرکت کی۔پیغام امن کمیٹی نے علی جان منزل پر قومی پرچم کو سلامی دی اور حب الوطنی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منصور احمد، اویس مصطفیٰ رضوی، خورشید انور، صوفی مشتاق صوفی معین، رہبر رضا سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے سرکاری محکموں، سکولوں، کالجوں اور مدارس میں شہداء کی قربانیوں کی یاد میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network