تازہ ترین
سیتامڑھی کےنانپور میں شراب مافیا پر پولیس کا بڑا وار، وِنود ٹریڈرس کے گودام سے 4,447.8 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط،8 شاطرگرفتارارریہ:اسکولوں میں ’’محفوظ بچپن مہم‘‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقدگیاجی: ایس آئی کے گھر سے 2 لاکھ نقد اور 12 لاکھ کے زیورات کی چوریتعلیمی بیداری اور معیار سے ہی ترقی کرے گامعاشرہ : منوری بیگم، دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں ہونہار طلباکے اعزاز ی پروگرام کا انعقادمدارس کی خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت: پروفیسر خواجہ اکرام الدین, شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں ادب نما کے تحت ”اردو کے فروغ میں مدارس کا کردار“ پرآن لائن پروگرام کا انعقادمنوج تیواری نے جمنا میںلگائی ڈبکی ،کیجریوال کو بھی دعوتمرحوم نارنگ ساقی کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہتیجسوی یادو نے مرحوم حاجی شفیق خاں کو پیش کیا خراجِ عقیدت، مہسول قبرستان میں قبر پر چادر چڑھائی، مدنی مسافر خانہ میں تصویر پر گل پوشی کے بعد سوگوار اہل خانہ سے کی ملاقات
Bihar

سارن میں اندوہناک سڑک حادثہ، بے قابو ٹرک کی ٹیمپو سے ٹکر،4 افراد ہلاک، 2 زخمی، گاڑی کاٹ کر نکالی گئی لاشیں

(پی این این)
سارن:سارن ضلع کے گڑکھا تھانہ علاقے کے بھینس مارا گاؤں کے قریب منگل کی دیر رات ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے ٹیمپو پر سوار چار افراد کی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر افراتفری مچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر بھینس مارا واقع شری نواس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، دیر رات ایک بے قابو ٹرک نے ٹیمپو کو اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹیمپو بری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔حادثے کے بعد جائے وقوع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اسی دوران وہاں سے گزر رہی ڈائل 112 کی پولیس گاڑی میں موجود انکت کمار سنگھ نے فوری مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں اور بچوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال لے جانے کی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ان کی مستعدی اور فوری کارروائی کی بھی ستائش کی جارہی ہے۔ادھر، حادثے میں جان گنوانے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

متعلقہ خبریں