تازہ ترین
معمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار
دلی این سی آر

دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

نئی دہلی :دہلی این سی آر میں بارش ہوئی ہے راجدھانی میںطوفان کا اثر دہلی کے پالم ضلع میں نمایاں طور پر محسوس کیا گیا۔ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پالم میں 1۔3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آیا نگر میں 0.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لودھی روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہوئی۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اس سے قبل پیر کی سہ پہر گرج چمک اور بارش کی وارننگ جاری کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی تھی اور یلو الرٹ جاری کیا تھا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی، مشرقی، وسطی، شمال مشرقی، جنوبی، جنوب مغربی، مغربی، شمال مغربی اور شمالی دہلی، نئی دہلی، اور شاہدرہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک، 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہلکی سے درمیانی بارش کا قوی امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، صفدرجنگ آبزرویٹری، دہلی کے اہم موسمی مرکز میں کم از کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.7 ڈگری زیادہ ہے۔ پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لودھی روڈ اور رج اسٹیشنوں میں بالترتیب 26 اور 25.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آیا نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔