تازہ ترین
یتیم خانہ اسلامیہ گیا نے پیش کی خدمت، ایثار اور انسان سازی کی روشن مثال، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے 109 سال:وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن سمیت اہم شخصیات کی شرکت، پانچ زبانوں میں طلبہ کی تقریروں نے حاصل کی توجہجامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں 40 روزہ تفہیم قرآن ورکشاپ کا آغاز14 سال بعد خاتون سپاہی کو 5سال کی قید, بڑی بدعنوانی معاملے میں عدالت نے سنایافیصلہ، 16.25 لاکھ روپے کا جرماعائدکھگڑیا کے ایس پی کیخلاف خواتین کمیشن میں معاملہ درج، آئی پی ایس افسر کو سمن جاری،کمیشن میںجلدحاضرہونے کی دی گئی ہدایت2 سال سے زائد عمر کے بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ نہ بننےسے والدین پریشانلکھنؤ میں اچھانک پلٹ گیا فارملین کیمیکل سے بھرا ٹینکر، رساؤ کے باعث آس پاس کے علاقوں میں کھانسی، خارش اور آنکھوں میں جلن کی شکایاتمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے خوف زدہ ہونے کے بجائے اختیار کی جائیں دعا، اصلاح اور ضروری احتیاطی تدابیر : حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانیمنھ میں جوتا ٹھونس دوں گا:ایم ایل اے، تاجرگرپوں کے درمیان تنازع حل کرانے پہنچے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہوئے برہم
دلی این سی آر

خواتین کومعاشی فائدہ پہنچانے کیلئے سرکار اٹھار رہی ہے قدم :ریکھا

(پی این این)
نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ان کی حکومت جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ گپتا نے آج شالیمار باغ اسمبلی حلقے کے دورے کے دوران جی پی سیوا بستی، پیتم پورا میں نو تعمیر شدہ کمیونٹی ٹوائلٹ کا افتتاح کیا۔ تقریباً 21 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ یہ جدید کمیونٹی ٹوائلٹ مقامی باشندوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے صاف ستھری، محفوظ اور باوقار صفائی کی سہولیات فراہم کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شالیمار باغ کی جھگی بستی میں منعقدہ عوامی اجتماع کے دوران انہوں نے ترقی اور عوامی بہبود کے جو وعدے کیے تھے، آج وہ زمین پر سچ ثابت ہو رہے ہیں۔
گزشتہ ایک سال میں علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر اے ٹی ایم، غریبوں کو سستا اور تغذیہ بخش کھانا فراہم کرنے کے لیے اٹل کینٹین، پانی کی نئی پائپ لائن، سی سی ٹی وی کیمرے، اسٹریٹ لائٹس، نالیوں کی تعمیر اور جدید کمیونٹی ٹوائلٹس جیسے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 50 اضافی ٹوائلٹ سیٹوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت جھگی بستیوں میں رہنےوالے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں غریبوں کی فلاح و بہبود سب سے پہلی ترجیح ہے اور اسی سوچ کے مطابق جھگی باسیوں کے لیے تعلیم، صحت، صفائی اور بنیادی سہولیات کی مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔ دہلی حکومت دارالحکومت کے ہر علاقے میں شہریوں کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت خواتین کے احترام، تحفظ اور معاشی بااختیاری کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔دہلی لکشمی یوجنا صرف معاشی مدد کا ذریعہ نہیں، بلکہ خواتین کو خود اعتمادی اور خود انحصاری فراہم کرنے کا عزم ہے۔ وہیں صفائی اور بنیادی سہولیات کی توسیع ہماری حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ دہلی کا ہر شہری بہتر سہولیات اور عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ آسانی سے حاصل کر سکے۔نئی دہلی :ریکھا گپتا، خواتین کے لیے حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم، دہلی لکشمی یوجنا، اس مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت، ریاستی حکومت ہر اس خاتون کو 2,500 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کرے گی جو معیار پر پورا اترتی ہے۔
اس اسکیم کے لیے قومی راجدھانی میں خواتین میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ہے اور بدھ تک تقریباً 3.8 لاکھ خواتین نے اس اسکیم کے لیے بنائے گئے پورٹل پر رجسٹریشن کرائی ہے۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے صرف 1.2 لاکھ خواتین نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام ضروری شرائط پوری کرتے ہوئے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ریاستی حکومت نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ اصول و ضوابط طے کیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔