تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
Bihar

تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمام

پٹنہ:(پی این این)بہار میں ابھی نوراتری کا تہوار چل رہا ہے۔ درگا پوجا کے موقع پر پٹنہ سے ایک خاص تصویر سامنے آئی ہے۔ دراصل راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اچانک پیر کے روز اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے گھر پہنچے۔تیج پرتاپ یادو کی پٹنہ واقع رہائش گاہ 42A، ہارڈنگ روڈ پر درگادیوی کی مورتی نصب کی گئی ہے۔
مہا اشٹمی کے دن لالو پرساد یادو اچانک تیج پرتاپ یادو کے گھر پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹیاں میسا بھارتی اور روہنی آچاریہ بھی موجود تھیں۔ تینوں نے دیوی درگا کی مورتی کے سامنے پوجا ارچنا کی۔تیج پرتاپ یادو کے گھر لالو پرساد یادو کی جانب سے کی گئی پوجا ارچنا کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں لالو پرساد یادو ہاتھ میں آرتی کی تھالی لیے ماں درگا کی بھکتی میں محو نظر آ رہے ہیں۔ تیج پرتاپ یادو، میسا بھارتی اور روہنی آچاریہ بھی اس پوجا میں شریک تھے۔ تیج پرتاپ یادو نے خاندان کے افراد سے آشیرواد بھی لیا۔
تیج پرتاپ یادو اپنے خاندان کے معاملے میں کافی حساس رہتے ہیں۔ ابھی چند روز قبل ہی انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں ان کی والدہ رابڑی دیوی، بہنیں اور تیجسوی یادو بھی نظر آئے تھے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے تیج پرتاپ یادو نے لکھا:جلنے والے جلتے رہیں، ہم آگے بڑھتے رہیں گے! میں گندی نالی کے کیڑوں پر توجہ دینا اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہوں۔ میرے بارے میں کون کیا کہتا ہے اور کیا سوچتا ہے، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں اپنے شو میں مصروف ہوں، اپنے کام میں مگن ہوں اور اپنے مقصد کی جانب مسلسل آگے بڑھ رہا ہوں۔
کچھ لوگوں کو میری ترقی دیکھ کر جلن ہوتی ہے، تو ہوتی رہے۔ کیونکہ میرا کام جواب دینا نہیں، بلکہ اپنی محنت اور کامیابی سے تاریخ رقم کرنا ہے۔ جلنے والے جلتے رہیں گے، بولنے والے بولتے رہیں گے اور ہم اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے۔ مجھے کسی کی برائی سے نہیں، بلکہ بھگوان شری کرشن کے آشیرواد اور اپنے کرتویہ پر بھروسہ ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں