تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

بہار کے نیاز خالد نور لندن کے ہاؤس آف لارڈز میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے سرفراز

(پی این این)
پٹنہ: بہار کے نوجوان صنعت کار اور سماجی کارکن نیاز خالد نور کو برطانیہ کے باوقار ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران سماجی کاروبار (سوشل انٹرپرینیورشپ) اور پائیدار کاروبار (سسٹین ایبل بزنس) کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں لندن اسکول آف بزنس اینڈ سائنس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔
بہار کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے نیاز خالد نور نے سال 2009 میں پٹنہ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا تھا۔ آج ان کی کمپنی لوحیف گلوبلز پرائیویٹ لمیٹڈ ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔
نیاز خالد نور سماجی خدمات کے میدان میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2013 میں سیو دی کویسٹ ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، جس کے ذریعے وہ نابینا اور بصارت سے محروم طلبہ کی تعلیم، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
اعزاز حاصل کرنے کے بعد نیاز خالد نور نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پورے بہار، ان کی ٹیم اور ان تمام لوگوں کی ہے جن کے تعاون، اعتماد اور حوصلہ افزائی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز انہیں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کے میدان میں بھی مزید جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی تحریک دے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔