تازہ ترین
سیتامڑھی کےنانپور میں شراب مافیا پر پولیس کا بڑا وار، وِنود ٹریڈرس کے گودام سے 4,447.8 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط،8 شاطرگرفتارارریہ:اسکولوں میں ’’محفوظ بچپن مہم‘‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقدگیاجی: ایس آئی کے گھر سے 2 لاکھ نقد اور 12 لاکھ کے زیورات کی چوریتعلیمی بیداری اور معیار سے ہی ترقی کرے گامعاشرہ : منوری بیگم، دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں ہونہار طلباکے اعزاز ی پروگرام کا انعقادمدارس کی خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت: پروفیسر خواجہ اکرام الدین, شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں ادب نما کے تحت ”اردو کے فروغ میں مدارس کا کردار“ پرآن لائن پروگرام کا انعقادمنوج تیواری نے جمنا میںلگائی ڈبکی ،کیجریوال کو بھی دعوتمرحوم نارنگ ساقی کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہتیجسوی یادو نے مرحوم حاجی شفیق خاں کو پیش کیا خراجِ عقیدت، مہسول قبرستان میں قبر پر چادر چڑھائی، مدنی مسافر خانہ میں تصویر پر گل پوشی کے بعد سوگوار اہل خانہ سے کی ملاقات
Bihar

بہار کی سیاست کے لیے جے ڈی یو کا ساتھ ضروری، نتیش کمار کے کام کو 100 سال تک رکھا جائے گا یاد: سنجے جھا

Oplus_131072

(پی این این)
پٹنہ:جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا نے بڑا سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاست کرنی ہے تو اسے جے ڈی یو کے ساتھ رہنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی تمام سیاسی جماعتوں میں جے ڈی یو ہمیشہ ’20‘ ثابت ہوئی ہے اور کسی سے بھی ’19‘ نہیں رہی۔ ’نتیش کمار کے کام کو 100 سال تک یاد رکھا جائے گا‘ حاجی پور کے ہلال پور میں فرّکا آبی معاہدے کے موضوع پر منعقد ’نتیش سمواد‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سنجے جھا نے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار کی حکمرانی اور ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 100 سال تک بہار میں نتیش کمار کا نام اور ان کے کام یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے نتیش کمار کی دور اندیش پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے اور متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔ نشانت کمار کی قیادت میں آگے بڑھنے کا پیغام۔ پروگرام کے دوران سنجے جھا نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے رہنما نشانت ہیں اور ہمیں انہی کی قیادت میں آگے کام کرنا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد جے ڈی یو کی داخلی قیادت اور مستقبل کی حکمت عملی کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔1996 کے فرّکا آبی معاہدے پر لالو یادو کو نشانہ بنایا۔ فرّکا آبی معاہدے کے معاملے پر سنجے جھا نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1996 میں جب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 سال کے لیے یہ آبی معاہدہ ہوا تھا تو اس وقت لالو پرساد یادو بہار کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ان کے دور حکومت میں بہار کے آبی مفادات کے ساتھ بڑا سمجھوتہ اور ناانصافی ہوئی لیکن انہوں نے اس کی سخت مخالفت نہیں کی۔

سنجے جھا نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے بہار کو بڑی مقدار میں گاد (Silt) اور سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ این ڈی اے کے اتحادیوں کو ’بڑے بھائی‘ ہونے کا واضح اشارہ۔ ’نتیش سمواد‘ پروگرام کے ذریعے جے ڈی یو نے ایک طرف آئندہ نسل اور تنظیمی قیادت کے حوالے سے اشارے دیے، تو دوسری طرف این ڈی اے کے اتحادی جماعتوں کو بھی یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ بہار کی سیاست کا مرکز اور سب سے بڑی جماعت جے ڈی یو تھی اور رہے گی۔اس بیان کے بعد این ڈی اے کے دیگر اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر جناب نشانت کمار،جے ڈی یو کے ریاستی صدر جناب امیش کشواہا، ایم ایل اے جناب سدھارتھ پٹیل وغیرہ ہم سمیت دیگر معززین و کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں