(پی این این)
ارریہ:ناگر سنگھرش سمیتی کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جو کہ ارریہ شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر چل رہی تھی، ایس ڈی ایم شویتم ڈکشٹ کی یقین دہانی پر کل چھٹے دن ختم ہوگئی۔ایس ڈی ایم ارریہ نے کل احتجاجی مقام کا دورہ کیا اور تمام مطالبات کو بغور سنا۔
انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ سڑکوں، نالوں، پارکنگ، صفائی وغیرہ کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ وہ ان مطالبات کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے بات کریں گے اور ان پر جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔نگر سنگھرش سمیتی کے صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے کہا کہ ہم شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے گزشتہ چھ دنوں سے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں، آج ایس ڈی ایم نے ہمارے مطالبات سنے اور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہمیں احتجاج ختم کرنے پر زور دیا۔ ان کی یقین دہانی کے بعد ہم احتجاج کو معطل کر رہے ہیں۔
سیکرٹری ودود عالم نے کہا کہ ہم ایس ڈی ایم کی یقین دہانی پر احتجاج کو فی الوقت معطل کر رہے ہیں، اگر بروقت حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں رضی انور، سبیاساچی سین، ثاقب رضا، قاصف عمر، ابھیشیک کمار، راشد مشتاق رومی، منا یادو، اجے کمار، ولی اللہ واصل، کویتا، رینا دیوی، مسکان، نفیس عالم، ساجد اقبال، عاقب عمر، راہبہ اور دیگر شامل تھے۔
بروقت مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کرنے پرہوں گے مجبور:سنگھرش سمیتی،ایس ڈی ایم ارریہ کی یقین دہانی پر شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر 6 روزہ احتجاجی مظاہرہ ملتوی
