تازہ ترین
بہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائیایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،چار رنگوں کے ’ڈسٹ بِن‘ سے بچوں نے سکھایا کچرا انتظام، گھر گھر پہنچایا صفائی کا پیغام، اردو پرائمری اسکول چاترگھاٹ میں ایکو کلب کے تحت بیداری مہم کا اہتمام5 سیٹیں نہیں، 50 اضلاع میں ہوئی بی جے پی کی شکست, اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج پر اکھلیش یادو کا شدید حملہاے ایم یوطلبہ یونین کے سابق صدرڈاکٹر اعظم بیگ پہنچے علی گڑھ، طلبہ یونین انتخابات کے امیدواروں اور دیگرطلبہ سے کی ملاقاتدیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیاندنیا کیلئے3 منٹ، آخرت کیلئے ہمیشہ کی کریں تیاری : خطیب محمد اقبال، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران دنیا کی عارضی زندگی اور آخرت کی دائمی زندگی پر خطابمالیگاؤں میں ابوبکر علی حسن چودھری کا شاندار عوامی استقبال، دیولالی اسمبلی حلقے کی اہم ذمہ داری ملنے پر رابطہ آفس میں جشن کا سماں
Bihar

ایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،

(پی این این)
بھاگلپور: تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی میں طلبہ جے ڈی یو کی تنظیمی قیادت پر ایک بار پھر محمد احسان الحق رضا عرف ڈیوڈ پر اعتماد ظاہر کیا گیا ہے۔ انہیں مسلسل دوسری مرتبہ یونیورسٹی صدر نامزد کیا گیا ہے۔ طلبہ جے ڈی یو کے ریاستی صدر دھیرج کمار نے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طلبہ جے ڈی یو کے انچارج و رکن اسمبلی راہل رنجن اور جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کی رہنمائی اور تعاون کا بھی ذکر کیا گیا۔
دوسری بار ذمہ داری ملنے کے بعد احسان الحق رضا نے واضح کیا کہ ان کی بنیادی ترجیح یونیورسٹی میں طلبہ کے زیر التوا مسائل کو مضبوطی سے اٹھانا اور تنظیم کو زمینی سطح پر فعال بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کے ہاسٹل میں طلبہ کو درپیش مسائل، نشستوں کی عدم دستیابی اور نشستوں کی الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کا فقدان سنگین معاملات ہیں۔ اس کے علاوہ امتحانی نتائج میں تاخیر اور امتحان میں حاضر رہنے کے باوجود طلبہ کو غیر حاضر قرار دیے جانے جیسی بے ضابطگیوں پر بھی تنظیم خاموش نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے جڑے ان معاملات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پوری قوت کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور مسائل کے حل تک جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رہے گی۔
یونیورسٹی کے کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی ہونے پر طلبہ جے ڈی یو اس کی آواز بنے گی۔احسان الحق رضا نے دوبارہ ذمہ داری سونپنے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ طلبہ و طالبات کے حقوق، عزت و وقار اور تعلیمی مفادات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

متعلقہ خبریں