تازہ ترین
محکمے سڑک کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے گھر پرچھاپے، پٹنہ سمیت 4 مقامات پر تلاشی، 10 لاکھ روپے نقد برآمدپٹنہ: ڈاک بنگلہ سے رُکن پورا تک چوڑی کی جائے گی سڑک ،توسیع کاری میں گرائی جائیں گی موریہ لوک اور کوتوالی تھانے کی دیواریںٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹاجامعہ رحمانی کی علمی و دینی ساکھ کی حفاظت سب کی ذمہ داری، حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی کی خانقاہ رحمانی، مونگیر حاضری، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی خطابسہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کامیوپی کے مذہبی اقدار کو کچلنے کی ہورہی ہے سازش، مذہبی توہین کرنے والوں کا اتر پردیش کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، باگیشور دھام کے بہانے اکھلیش یادو کاریاستی حکومت پر حملہرابطہ مدارس کے اجلاس میں منظور قرار دادیں مدارس کے لئے انتہائی اہمغیر ملکی ایپ کے ذریعے حوالہ کاری کا کاروبار، ٹھکانے لگائی گئی کروڑوں روپے کی کالی کمائی ، 15 افراد پولیس کی گرفت میں
بہار

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ پر امیر شریعت کا اظہار غم

(پی این این)
پٹنہ :ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، بلبھ بھائی پٹیل ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والا یہ حادثہ ایک بہت بڑا اور المناک حادثہ ہے، اس دل سوز حادثے میں جہاز میں سوار تمام افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔ مرحومین میں مختلف ریاستوں کے شہری اور کچھ غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔امیر شریعت مولانا احمدولی فیصل رحمانی نے اس عظیم انسانی سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع صبر، یکجہتی اور مدد کا تقاضا کرتے ہیں۔
قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے نے ہر درد مند دل کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ امارتِ شرعیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے لیے تسلی و حوصلے کی دعا کرتی ہے۔ہم حکومتِ ہند سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:حادثے کی مکمل، غیر جانب دارانہ اور فوری تحقیقات کی جائے۔لواحقین کو فوری امداد، مالی معاونت اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ایوی ایشن سیفٹی پر ازسر نو توجہ دی جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔اللہ تعالیٰ اس سانحے سے متاثرہ تمام خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور ملک کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔