تازہ ترین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹدہلی نے 18 سال میں ستمبر کی سب سے سرد رات
اتر پردیش

اعظم-عبداللہ سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ملتوی

(پی این این)
رام پور: ایس پی لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف درج تین مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔ تینوں کیسز میں مختلف تاریخیں موصول ہوئی ہیں۔ایس پی رہنما اعظم خان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں درج کوالٹی بار پر قبضے کے کیس کی کوئی سماعت نہیں ہوئی۔اس معاملے میں گواہ اور مدعی گگن اروڑہ کو گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف درج دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ کے معاملے میں بھی سماعت نہیں ہو سکی۔ ان دونوں کیسوں کی سماعت 16 اپریل کو ہوگی۔ پاسپورٹ کیس میں ایس پی لیڈر اعظم خان کا نام بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔