تازہ ترین
نتیش کمار نے بہار کی بدل دی تصویر اور تقدیر، امیش سنگھ کشواہاکی قیادت میں جے ڈی یو کے زیر اہتمام ’’یومِ گڈ گورننس، نتیش سمواد‘‘ کا انعقاد، ہزاروں کارکنوں نے کی شرکتسون پور کو ’سنگاپور‘اورسارن کو’ نوئیڈا‘سے بھی بنائیں گےبہتر : راجیو پرتاپ روڑیارریہ: ایم پی پردیپ کمار سنگھ نے ترقیاتی منصوبوں کالیا جائزہ، منعقدہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ کی جانب سے عوامی مفاد سے متعلق کاموں کو ترجیح دینے کی دی گئی ہدایات26نومبر کو لکھنؤ میں کانگریس کا’آئین بچاؤ مارچ‘, سہارنپور سے بھی کارکنان ہوں گے شریک ،ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقادمتولی بننے کے لیے گریجویشن اور اردو کی لازمی شرط پر نظرثانی کی ضرورت: محمد نعیم پیرزادہصدر بازار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر منایا گرو نانک جینتیگریٹر نوئیڈا میںانتظامیہ کاچلا بلڈوزر ،زمین کو تجاوزات سےکرایا گیا آزادآلودگی پر قابو پانے میں دہلی پانچ ریاستوں میں سب سے خراب مقام پر، بی جے پی حکومت کے دعوے بے نقاب: دیویندر
بہار

اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ارریہ میں ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

(پی این این)
ارریہ : بہار اسمبلی عام انتخابات2025 کی تیاری کے سلسلے میں، آج ٹاؤن ہال، ارریہ میں فلائنگ اسکواڈ (FS)، سٹیٹک سرویلنس ٹیم (SST)، اسسٹنٹ آپریشنز آبزرور (AEO)، ویڈیو سرویلنس ٹیم (VST)، VVT، MCMC، اور EXICSE ٹیم کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ C-VIGIL APP اور ESMS APP پر بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
تربیت کے دوران انتخابی کاموں سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ واضح کیا گیا کہ یہ تمام ٹیمیں منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر سی وِجل ایپ اور ای ایس ایم ایس ایپ کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں، جس سے ووٹرز اور اہلکار دونوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا کسی بھی شکایت کی فوری اطلاع دینے کے قابل بنایا گیا۔
ٹریننگ کے دوران متعلقہ حکام نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری تندہی اور غیر جانبداری سے سرانجام دیں گے! اس موقع پر ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر( تحویل اراضی آفیسر) ارریہ مسٹر وسیم احمد کے ساتھ متعلقہ ماسٹر ٹرینر اور ٹیم میں شامل افسران اور عملہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔