Connect with us

uttar pradesh

شمام پیس فاؤنڈیشن نے مشاعرے اور مذاکرے کی سجائی میز

Published

on

لکھنؤ:مرتبہ شہیدوں کاعنوان قائم کرکے شمام پیس فاؤنڈیشن نے مذا کرے و مشاعرے کی میز سجائی عالم کلاسز واقع بہار خاں کالونی، برمہا نگر، کھدرا،لکھنؤ میں صدارت استاد الشعراء مرزا شارق لاہر پوری نے کی اور اپنے خطاب میں کہا عنوانات کے تحت ہونے والے مشاعرے اس اعتبار سے اہم ہیں کہ اس میں یکسانیت نہیں ہوتی مصرعے لڑنے کا امکان کم رہتا ہے ۔
مرتبہ شہیدوں کا ایسا عنوان ہے کہ جس کا حق ادا کرنے کے لئے شعراء کو چند شعر میں بات کہنے کے بجائے نظم کا رخ کرنا ہوگا، مطالعے کی ضرورت پیش آئے گی مشاہدہ اور مشاقی کافی نہ ہوگی ناظم پروگرام رضوان احمد فاروقی نے طویل نظم پیش کی اور کہا شہادت مومن کی معراج ہے یہ تمنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تھی اور بعد والوں کو بھی! مہمان خاص ڈاکٹر سنجے مصرا شوق کے مطابق اس طرح کی نورانی محفلوں میں شرکت سے انھیں سکون ملتا ہے
شہر میں بیک وقت کئی پروگرام ہونے کے سبب شعراء کی تعداد کم مگر اشعار خوب خوب سننے میں آئے جواں سال شاعر عتیق ارحم نے منقبتی کلام سے بامقصد آغاز کیا
منتخب اشعار درج ذیل ہیں:
صاحب دائمی زندگی السلام
اے حسین اہل بیت نبی السلام
مرزا شارق لاہر پوری
دریا ورق ورق ہے تری بے بسی کا ذکر
اور پیاس کی لغت میں ہے جلوہ حسین کا
ڈاکٹر سنجے مصرا شوق
قربان جائیے کہ خود آقا نے یہ کہا
میں ہوں حسینی اور مری جان ہیں حسین
ڈاکٹر زبیر انصاری
شہید ہوتو گئے جنگ میں جناب حسین
مگر ہیں اپنے مقاصد میں کامیاب حسین
عرفان لکھنوی
مدحت شہیداں پر اتفاق ہے سب کا
مرتبہ سمجھ لیتے کاش ہم شہیدوں کا
رضوان فاروقی
ہم کو تعداد کا ہے علم ڈراؤ نہ ہمیں
ذکر میں اب بھی بہتر ہیں ہزاروں نہیں ہیں
عباد شیخ
ہم کیا بیاں کریں گے حقیقت یہ ہے خلیق
اللہ جانتا ہے شہیدوں کا مرتبہ
ڈاکٹر خلیق الرحمان
کنوینر پروگرام ڈاکٹر زبیر انصاری نے شرکا کا شکریہ ادا کیا، شہاب الدین ایڈوکیٹ نے ضیافت کا اہتمام کیا اور جولائی کے آخری اتوار کو بعنوان مہک اردو کی مشاعرے کا اعلان کیا۔
رضوان احمد فاروقی 894859ڑ072

uttar pradesh

لوک جن شکتی پارٹی (پاسوان ) اسمبلی الیکشن میں اتارے گی امیدوار

Published

on

دیوبند:اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے مدنظر لوک جن شکتی پارٹی (پاسوان ) نے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔
پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے اترپردیش کے پارٹی انچارج اور ایم پی ارون بھارتی کے ساتھ ملاقات کرکے الیکشن کی پالیسی سے متعلق کافی غور وفکر کیا ۔
اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد جمعہ کے روز دیوبند واپس آنے پر لوک جن شکتی پارٹی کی خواتین سیل کی صوبائی صدر پوجا گرگ نے بتایا کہ قومی صدر چراغ پاسوان نے پارٹی کے سبھی عہدیداران سے اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی تشہیر کرنے اور عوامی بہبود کی پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔پوجا گرگ نے بتایا کہ منعقدہ میٹنگ میں آنے والی اسمبلی الیکشن میں لوک جن شکتی پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لئے سبھی 403؍ سیٹوں پر سیاسی بساط بچھانے کی تیاری کے لئے ہدایات دی گئیں ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران قومی صدر نے واضح کیا کہ لوک جن شکتی پارٹی اترپردیش میں پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی چاہے اپنے دم پر تنہا الیکشن لڑے یا کسی کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن کے میدان میں اترے دونوں صورتوں میں ان کا مقصد اترپردیش میں اپنی پہچان بنانا اور تنظیم کو مضبوط کرنا ہے ۔

Continue Reading

uttar pradesh

سید محمد فقیہ الدین چشتی کا عرس مکمل

Published

on

رام پور:قدیم روایت کے مطابق اس سال بھی بریلی دروازہ پر حضرت سید محمد جمال الدین چشتی فخری کے صاحبزادے اور مشہور بزرگ حضرت مولانا سیدمحمد فقیہ الدین چشتی نظامی عرف صاحبزادے صاحب کا تین روزہ عرس آج مکمل ہوگیا۔
آخری دن سرکاری چادر شریف کی رسم متولی و سجادہ نشین مزار ہذا حافظ سید آفاق شاہ عرف فہد میاں نظامی کے دست اطہر سے ادا کی گئ۔یہ سرکاری چادر پوشی ہمیشہ سے صاحب سجادہ کی نسل سے ہی چلی آرہی ہے۔قل شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے حافظ آفاق شاہ عرف فہد میاں نظامی چشتی نے کہا کہ مولوی سید فقیہ الدین میاں چشتی نے رام پورمیں دین اسلام کو زبردست فروغ بخشا۔مزید کہا کہ اسلام میں بزرگوں کا مقام بہت بلند ہے۔
ان کا احترام اللہ کی عبادت کا حصہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایابرکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہے۔ ان کی خدمت اور عزت کرنے سے گھروں میں سکون آتا ہے، جبکہ ان کی بددعا سے بچنا بھی لازم ہے۔آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے دعا فرمائی۔بڑی تعداد میں زائرین موجود تھے۔

Continue Reading

uttar pradesh

اے ایم یو کے شعبہ پلاسٹک سرجری کے زیر اہتمام منایا گیاعالمی پلاسٹک سرجری ویک

Published

on

علی گڑھ:جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے عالمی یوم پلاسٹک سرجری کے موقع پر پلاسٹک سرجری ہفتہ منایا اور متعدد علمی و بیداری سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد پلاسٹک سرجری کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس شعبہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو نمایاں کرنا تھا۔
افتتاحی سیشن میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل وسی ایم ایس پروفیسر انجم پرویز نے شرکت کی۔
شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ پلاسٹک سرجری کے چیئرپرسن پروفیسر ایم ایف خرم نے کہا کہ پلاسٹک سرجری محض حسن افزائی تک محدود نہیں ہے بلکہ حادثاتی زخموں کی بحالی، برن کیئر، پیدائشی نقائص، سرطان کے بعد بحالی، ہاتھوں کی سرجری، مائیکرو سرجری اور دیرینہ زخموں کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اکیڈمک پروگرام میں دہلی کے میٹرو ہاسپٹلس کی ڈاکٹر رچا کمار نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پلاسٹک سرجری میں حالیہ پیش رفت پر ایک لیکچر دیا۔ انھوں نے فریکشنل سی او ٹو لیزر ٹکنالوجی پر عملی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی، جس کے ذریعہ ریزیڈنٹس کو داغوں کے علاج اور حسن افزا بحالی کے سلسلے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر سدرشن تومر نے پلاسٹک سرجری کی تاریخ پر خطبہ دیا اور ریکانسٹرکشن سرجری کے میدان میں آچاریہ سشروت کی خدمات کو اجاگر کیا۔ شعبہ کی ڈاکٹر آکانشا نے دیرینہ زخموں کے علاج پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ ڈاکٹر کنن نے داغوں کے علاج کے عصری طریقوں پر گفتگو کی۔
پروفیسر محمد خالد نے شعبہ کے علمی اقدامات کو سراہا اور فیکلٹی اراکین اور ریزیڈنٹس کو تحقیق اور جدید سرجری تکنیکوں میں اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ پروفیسر انجم پرویز نے علمی برتری، جدت طرازی اور مختلف شعبوں کے باہمی تعاون پر مبنی مریضوں کی نگہداشت کو فروغ دینے کے لیے شعبہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
سینئر پلاسٹک سرجن پروفیسر عمران احمد نے پلاسٹک سرجری کو ”تمام سُپر اسپیشلٹیزکی ماں“ قرار دیتے ہوئے اعضاء کو بچانے اور پیچیدہ بافتوں کی بحالی میں مائیکروویسکیولر سرجری کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر سرفراز کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا، جبکہ ڈاکٹر کریتی شیکھر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network