تازہ ترین
ملک کی حفاظت کے بجائے GenZ کی آواز دبانے میں لگی ہے بی جے پی :سسودیاجیور ہوائی اڈے کو جوڑے گی ایک اور نئی سڑکتیزی سے بڑھ رہی ہےدہلی کی فضائی آلودگی کی سطحلوک عدالت میںٹریفک چالان معاف کروانے کا موقعمظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقاد
uttar pradesh

اے ایم یو نے شجرکاری مہم کے ذریعہ سبز مشن کو کیاگیامستحکم

علی گڑھ: ماحولیاتی پائیداری اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے تئیں اپنے عزم کو مستحکم کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے گیسٹ ہاؤس نے شعبہ آراضی و باغات کے اشتراک سے یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس نمبر 1 میں شجرکاری مہم 2.0 کا اہتمام کیا جو صاف، سرسبز اور ماحولیات دوست کیمپس کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کچنار اور ٹیبیبوئیا ارجنٹیا کے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ یہ پودے اپنی ماحولیاتی اور جمالیاتی اہمیت کے باعث معروف ہیں اور گیسٹ ہاؤس کے احاطے کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے تئیں اے ایم یو کے عزم کو بھی تقویت فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مسلسل شجرکاری مہمات اور ان میں لوگوں کی فعال شرکت کے ذریعہ طلبہ، اساتذہ اور ملازمین میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آج لگایا جانے والا ہر پودا ایک صحت مند، سرسبز اور پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ مقامی اور موسمی حالات سے ہم آہنگ اقسام کے پودے لگانا ماحولیاتی توازن کے تحفظ اور ہندوستان کے نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کے حصول میں نہایت اہم ہے۔ ایسی مہمات نہ صرف کیمپس کے ماحول کو بہتر بناتی ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی فطرت کا ذمہ دار محافظ بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر محمد مزمل، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر اظہار فاروقی، پروفیسر محمد حسن، پروفیسر وبھا شرما، پروفیسر محمد پرویز، پروفیسر ریاض احمد، ڈاکٹر شمیم احمد، پروفیسر ضیاء صدیقی، پروفیسر عابد علی خاں، پروفیسر عروس الیاس، پروفیسر صفیہ اختر کاظمی،پروفیسر انور شہزاد، ڈاکٹر علی جعفر عابدی اور دیگر اساتذہ و یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بھی پودے لگائے اور آئندہ نسلوں کے لیے مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحولیات دوست کیمپس کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔