تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

ضلع اسکول میں الیکٹورل لٹریسی کلب کا قیام

چھپرہ :پیر کو شہر کے ماڈل اسکول ضلع اسکول میں انتخابی خواندگی کلب ای ایل سی تشکیل دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویبھو سریواستو نے ضلع کے تمام کالجوں،اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں ای ایل سی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔
ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال کی رہنمائی اور ڈی ای او نشانت کرن کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں ای ایل سی کے قیام اور فعال کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ماسٹر ٹرینر ندیم احمد نے ای ایل سی کا تعارف کرایا اور کوئز کے ذریعے ہندوستانی آئین،جمہوری اقدار اور انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔انہوں نے ای ایل سی،اس کی تشکیل،کارکردگی اور ذمہ داریوں کا تعارف کرایا۔انہوں نے انتخابی عمل،ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ایس وی ای ای پی  ماہر استاد سنتوش کمار بنٹی نے ووٹر لسٹ تیاری اور اپ ڈیٹ کرنے کی بنیادی باتوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ووٹر رجسٹریشن کے عمل اور ووٹر سروس بیداری میں ای ایل سی کے کردار پر روشنی ڈالی،کوئز، مباحثے، موک پولز،مضمون نویسی کے مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ای وی ایم اور وی وی پیٹ کو بھی متعارف کرایا۔اس موقع پر پرنسپل منیش کمار تیواری کی قیادت میں طلبہ کی شرکت کے ساتھ الیکٹورل لٹریسی کلب کا انتخاب ہوا۔اسکول ٹیچر نتیش بھاردواج کو متفقہ طور پر نوڈل آفیسر اور ٹیچر نیلو کماری کو اسوسی ایٹ نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا۔طلباء نے متفقہ طور پر بوائز اور گرلز دونوں کے لیے اسکول ایمبیسیڈر کا انتخاب کیا۔
کوئز میں ان کی بہترین کارکردگی اور دیگر سرگرمیوں میں فعال شرکت کی بنیاد پر ادیتی کماری پانڈے اور شویتا کماری کو طالبات کے لیے اور نربھیے کمار اور ہری اوم کمار کو طالب علموں کے لیے منتخب کیا گیا۔
کلاس 9، 10 اور 11 کے تمام طلباء نے رکنیت قبول کی۔اس موقع پر ماسٹر ٹرینر ونے کمار سنگھ،اسکول کے اساتذہ وشال کمار سوربھ،سندھیا کماری،چندر کمار سنگھ،کمار راجیو،ڈاکٹر محمد ولی اللہ،سدھاکر کشیپ،ویبھا کماری،شیلیندر کمار ساہ،ابھیناش کمار،پونم کماری،امریتا گپتا،نیتو کماری،مکیش کمار،سریا کمار سنگھ،یشو کمار،کماری شالینی تیواری،اپرنا کماری،کماری سیما گری،سپریا رانی،انوپ کمار شرما،وکاس پانڈے،نیتو رائے وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔